• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اللوا رجن کی فلم پشپا ۲؍ نے باہوبلی ۲؍ کے آل ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: December 23, 2024, 7:59 PM IST | Mumbai

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍، نے مقامی باکس آفس پر پربھاس کی فلم باہوبلی ۲؍کے آل ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس نے مقامی اور عالمی باکس آفس پر ایک ہزار ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔

Photo: INN
اللو ارجن کی فلم نے باکس آفس پر اپنی شناخت قائم رکھی ہے۔تصویر:آئی این این

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے باکس آفس پر ۱۵۰۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ اللو ارجن کی فلم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے صرف ۱۵؍ دنوں میں ۶۲۱؍ کروڑ روپے کمائے ہیں اور سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ پشپا ۲؍نے باہوبلی ۲: دی کنکلیوژن(۵۱۰؍کروڑ روپے)، کے جی ایف چیپٹر ۲؍(۳۳ء۴۳۵؍ کروڑ روپے)، استری ۲؍(۹۹ء۵۹۷؍؍ کروڑ روپے)، پٹھان (۲۴ء۵۲۴؍ کروڑ روپے)، اور استری ۲؍(۹۹ء۵۹۷؍کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

ساکنک کے مطابق فلم نے آج ۵ء۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جس کے بعد فلم نے مقامی باکس آفس پر ایک ہزار ۵۰۰؍کروڑ سے زائدکا کاروبارکر لیا ہے۔ فلم نے سنیچر کو پ۷۵ء۲۵؍کروڑ روپے اور اتوار کو ۹۵ء۳۲؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس ضمن میں تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پشپا ۲؍ نے گزشتہ تین ہفتوں میں ۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ اللو ارجن کی فلم ، نئی ریلیز ہوئی فلموں سے متاثر نہیں ہوئی جبکہ اس نے اپنی شناخت بنا کر رکھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی ہدایتکاری اب سدھارتھ آنند انجام دیں گے

پشپا ۲؍ کا عالمی کلیکشن
ساکنک نے کاہ ہے کہ ٹالی ووڈ کی فلم نے عالمی سطح پر ایک ہزار ۵۰۶؍ کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔ یہ ایسی تیسری ہندوستانی فلم ہے جس نے ایک ہزار ۵۰۰؍کروڑ سے زائد کی کمائی کی ہے۔ تاہم، اللو ارجن کی فلم نے ۱۴؍ دنوں میں ایک ہزار ۵۰۸؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور ایسا کرنےوالی تیز ترین ہندوستانی فلم بن گئی تھی۔ یاد رہے کہ پشپا ۲؍، پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے جو پشپا سیریز کی پہلی فلم ہے۔ اس میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فاحد فاسل نے کلیدی کرداراداکئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK