اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے عالمی سطح پر ایک ہزار ۷۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔
EPAPER
Updated: December 27, 2024, 8:56 PM IST | Mumbai
اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے عالمی سطح پر ایک ہزار ۷۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔
جمعرات کو پشپا ۲؍کے فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ ’’اللوارجن کی فلم نے ۲۱؍ دنوں میں عالمی سطح پر ایک ہزار ۷۰۰؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔‘‘ فلم سازوںنے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء میں ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلم پشپا ۲:دی رول، ۲۱؍دنوں میں ایک ہزار ۷۰؍ کروڑ روپے کاروبار کرنےوالی تیز رفتار فلم بن گئی ہے۔‘‘
Evening Occupancy: Baby John Day 3: 11.77% (Hindi) (2D) #BabyJohn link:https://t.co/VKK0hl94No
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 27, 2024
Pushpa: The Rule - Part 2 Day 23: 21.61% (Hindi) (2D) #PushpaTheRulePart2 link:https://t.co/o9VAayJi1h
Mufasa: The Lion King Day 8: 19.45% (Hindi) (3D) #MufasaTheLionKing…
فلم سازوں نے مزید لکھا کہ’’پشپا ۲؍ نیپال میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بیرون ملکی فلم بھی بن گئی ہے۔ اس نے ۲۰؍ دنوں میں ۷۵ء۲۴؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔‘‘فلم نے اپنی ریلیز کے بعد ۲۲؍ ویں دن مقامی باکس آفس پر سب سے کم کمائی کی۔ پہلی مرتبہ اس فلم نے ۱۰؍ کروڑروپے سے کم کا کاروبار کیا ہے۔ ساکنک کے مطابق ’’فلم نے ۲۲؍ ویں دن ۶ء۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔فلم کے کلیکشن میں اتنی کمی کے باوجود اس نے باکس آفس پر بہترین کاروبار جاری رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یمن: صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراسرائیلی بمباری، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ محفوظ
پشپا ۲؍نے اپنے تیسرے ہفتے میں ۶ء۱۲۸؍ کروڑ روے کی کمائی کی ہے جس کے بعد مقامی باکس آفس پر اس فلم نے اب تک ایک ہزار ۱۱۹؍ سے زائد کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ فلم نےہندی زبان میں ۹ء۷۲۳؍کروڑروپے جبکہ تیلگو میں ۱۲ء۳۱۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس نے تمل زبان میں اب تک ۶ء۵۵؍روپے کی کمائی کی ہے۔یاد رہے کہ پشپا ۲؍کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔ یہ پشپا سیریز کی پہلی فلم پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔ فلم سازوں نے سیریز کی تیسری فلم کا بھی اعلان کیا ہے جو ۲۰۳۰ء میں ریلیز ہوگی۔