• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲؍:دی رول کا نیا گانا پیلنگس ریلیز کردیا گیا

Updated: December 03, 2024, 11:22 AM IST | Agency | Mumbai

فلم پشپا۲؍دی رول کا گانا پیلنگس  جاری کر دیا گیا ہے۔اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم پشپا۲؍: دی رول اس ہفتے ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

Pushpaa 2. Picture: INN
پشپا۲۔ تصویر: آئی این این

فلم پشپا۲؍دی رول کا گانا پیلنگس  جاری کر دیا گیا ہے۔اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم پشپا۲؍: دی رول اس ہفتے ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ شاندار ٹریلر کے بعدفلم سازوںنےاس کے ہٹ گانوں سے شائقین کو پرجوش رکھاہواہے۔فلم پشپا۲؍ : دی رول کا گانا پیلنگس ریلیز ہوگیا ہے۔ الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی جوڑی سے سجا یہ گانا اس سال کا پاورفل اور زبردست بلاک بسٹر ہے۔ پشپراج اور سری ولی اپنی شاندار کیمسٹری اور دھماکہ خیز پرفارمنس سے اسکرین پر آگ لگا رہے ہیں۔
 پشپا۲؍: دی رول کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں الو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاصل ہیں۔ اس فلم کومائتھری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا میوزک ٹی-سیریز نے دیا ہے۔ یہ فلم۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK