• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲: امریکی باکس آفس پر ایک ملین ڈالر کمانے والی تیز ترین ہندوستانی فلم

Updated: November 20, 2024, 1:30 PM IST | Chennai

اللو ارجن ، رشمیکا مندھانا اور فہد فاضل کی اداکاری سے سجی فلم ’’پشپا ۲‘‘ کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد امریکہ میں اس کے ٹکٹوں کا ’’پری سیل‘‘ بھی شروع ہوچکا ہے اور امریکی باکس آفس پر ایک ملین ڈالر کمانے والی یہ تیز ترین ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 اللو ارجن، رشمیکا مندھانا اور فہدفاضل کی اداکاری سے سجی فلم ’پشپا ۲؍: دی رول‘ نے امریکی باکس آفس پر ’پری سیل‘ میں ایک ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی ایسا کرنے والی یہ تیز ترین ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔فلم کے میکرز نے منگل کے روز ایکس پر لکھا’’تیز ترین ہندوستانی فلم جس نے امریکی باکس آفس پر ایک ملین ڈالر سے زائد کی پری سیل کمائی کی ہے۔ پشپا راج کا دبدبہ باکس آفس پر برقرار۔ایک نئے تصور کے ساتھ دوبارہ دھوم مچانےآ رہا ہے۔‘‘ فلم میکرس نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں اللو ارجن کے کردار پشپا کو نوٹوں کے ڈھیر پر بیٹھے ہوئےدکھایا گیا ہے۔سوکمار کی ہدایت کاری میں بنی ’پشپا۔۲‘ ۲۰۲۱ء کی فلم ’پشپا: دی رائز‘ کا سیکوئل ہے جو پورے ہندوستان میں باکس آفس پر زردست کامیاب ہوئی تھی۔

اللو ارجن مرکزی کردار پشپا راج کے رول میں واپس آ رہے ہیں جبکہ رشمیکا اور فہد فاضل بھی بالترتیب سری ولی اور ایس پی بھنور سنگھ شیخاوت کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ۱۷؍نومبر کو جاری کردہ اس فلم کے ٹریلر میں پشپا اور ایس پی شیخاوت کے درمیان ایک شاندار مقابلے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں پشپا اور سری ولی کی آن اسکرین کیمسٹری کی بھی جھلک دکھائی گئی ہے۔۲؍ منٹ ۴۸؍ سیکنڈ کے ٹریلر میں اداکارہ سری لیلا کے ڈانس نمبر ’کِسک‘ کی بھی جھلک پیش کی گئی ہے۔ سیاہ لہنگے میں ملبوس `ڈانسنگ کوئین سری لیلا اپنے برقی قدموں سے ڈانس فلور پر دھوم مچاتی ہوئی نظر آئیں۔’پشپا۔۲: دی رول‘ کا موسیقی دیوی سری پرساد نے ترتیب دیا ہے جبکہ میروسلاؤ کوبا بروزیک نے سنیماٹوگرافی سنبھالی ہے۔پشپا: دی رائز میں اللو ارجن نے پشپا راج کا کردار ادا کیا تھا جو ایک ٹرک ڈرائیور ہے جو لال صندل کی اسمگلنگ سنڈیکیٹ میں ترقی کرتا ہے۔ رشمیکا نے پشپا کی محبت سری ولی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک دودھ بیچنے والی تھی جس سے اس نے فلم کے اختتام کے قریب شادی کی تھی۔ ۱۷؍دسمبر ۲۰۲۱ءکو ریلیز ہونے والی یہ فلم دنیا بھر میں تقریباً ۳۵۰؍کروڑ روپے کا بزنس کر کے اُس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستان کی فلم بن گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK