• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا کے سنیما گھروں میں ’’پشپا ۲‘‘ ۲۴؍ گھنٹے چلے گی

Updated: October 26, 2024, 9:02 PM IST | Mumbai

ای ۴؍ انٹرٹینمینٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کیرالا کے تمام سنیما گھروں میں ۲۴؍ گھنٹے چلے گی۔ واضح رہے کہ ’’پشپا ۲‘‘ ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

Allu Arjun in a scene from Pushpa. Image: X
’’پشپا‘‘ کے ایک منظر میں اللو ارجن۔ تصویر: ایکس

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی اداکاری سے سجی فلم ’’پشپا۲‘‘ (پشپا : دی رُول) ۵؍ دسمبر کو ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے اس فلم کے حوالے سے ایک خصوصی اعلان کیا ہے۔ ای ۴؍ انٹرٹینمینٹ نے مبینہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر سے کیرالا کے سینما گھروں میں ۲۴؍ گھنٹے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی تیاری اور تقسیم کے شعبے میں دس سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم، ای ۴؍ انٹرٹینمینٹ پہلے ہی کئی سپر ہٹ فلمیں تقسیم کر چکی ہے۔ کیرالا میں ’’لائف آف پائی‘‘، ’’چنئی ایکسپریس‘‘، ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘، ’’ایم ایس دھونی‘‘، ’’ایکوامین‘‘، ’’بیٹ مین ورسیز سپرمین‘‘، ’’سنجو‘‘، ’’اوتار‘‘، ’’اینیمل‘‘، اور ’’پشپا: دی رائز‘‘، کی تقسیم اسی ادارے نے کی تھی۔
ڈسٹری بیوٹر مکیش آر نے ایک حالیہ بات چیت میں کہا کہ’’ہر کسی کو توقع ہے کہ ’’پشپا ۲‘‘ بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔ اللو ارجن اور ہدایتکار سوکمار دوسرے حصے میں ناظرین کو ایک بے مثال بصری تجربہ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پہلے حصے کی مقبولیت کے بعد، شائقین امید کر رہے ہیں کہ دوسرا حصہ، جس میں اللو ارجن ٹائٹل رول میں نظر آئیں گے، باکس آفس پر بھی ایک بڑا رجحان ثابت ہو گا۔ پہلا حصہ ایک بہت بڑی تجارتی کامیابی بھی تھا، جس نے ناقدین اور سامعین دونوں کی تعریفیں حاصل کیں۔۵۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی، اس فلم کو اب تک کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلموں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK