’کون بنے گا کروڑ پتی‘ نے ۲۵؍سال مکمل کر لیے ہیں اور یہ شو اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 12:32 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ نے ۲۵؍سال مکمل کر لیے ہیں اور یہ شو اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے۔
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ نے ۲۵؍سال مکمل کر لیے ہیں اور یہ شو اپنی سلور جوبلی منا رہا ہے۔ حالیہ ایپی سوڈ میں میزبان امیتابھ بچن کوپرنوشا تھمکے سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔مہاراشٹر کے ودربھ کی رہنے والی پرنوشا نےامیتابھ سے ان کی بہو ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کے بارے میں بھی پوچھا۔پرنوشا تھمکے نے امیتابھ بچن سے کہا،’’سر، ایشوریہ رائےبچن بہت خوبصورت ہیں۔‘‘ یہ سن کر امیتابھ نے کہا،’’ہاں، ہم جانتے ہیں۔‘‘اس کے بعد پرانوشا نےکہا،’’آپ ان کے ساتھ رہتے ہیں۔ مجھے کچھ بیوٹی ٹپس بتائیں۔‘‘جواب میں امیتابھ نے کہا،’’دیکھئے،ایک بات بتائیں آپ کو۔چہرے کی خوبصورتی چند برسوںمیں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی، یہ سب سے اہم چیز ہے۔