• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راج کپور کی لالٹین یکم مارچ سے پرائم منسٹر میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

Updated: February 27, 2025, 9:05 PM IST | Mumabi

دسمبر ۲۰۲۴ءمیں کپور خاندان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد راج کپور کی لالٹین انہیں دی تھی۔یاد رہے کہ یہ لالٹین بلیک اینڈ وہائٹ فلم ’’جس دیش میں گنگنا بہتی ہے‘‘ میں استعمال کی گئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

راج کپور کی بلیک اینڈ وہائٹ لالٹین دنیا بھر میں مشہور ہے جسے ۱۹۶۰ء کی فلم ’’جس دیش میں گنگا بہتی ہے‘‘ میں استعمال کیا گیا تھا۔ اب اس لالٹین کو نمائش کیلئے پرائم منسٹر میوزیم میں رکھا جائے گا۔ اتنے برسوں سے کپور خاندان نے اس لالٹین کو سنبھال کر رکھا ۔ راج کپور کی ۱۰۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر جب کپور خاندان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی تو یہ لالٹین انہیں دی تھی۔ نریندر مودی نے یہ لالٹین پرائم منسٹر میوزیم کیلئے وقف کر دی ہے۔ یکم مارچ ۲۰۲۵ء سے میوزیم میں اس لالٹین کی نمائش کی جائے گی جس کے بعد میوزیم میں آنے والے افراد راج کپور کی لیگسی کو دیکھ سکیں گے۔ یہ لالٹین نہ صرف یہ کہ فلموں سے رغبت جبکہ سنیما سے رغبت رکھنے والے افراد کو بھی اپنی جانب راغب کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: زدران کی سنچری اور عمرزئی کے ’پنچ‘ نے انگلینڈ کو چمپئن ٹرافی سے باہر کردیا

پرائم منسٹر میوزیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ لالٹین سنیما کی دنیا میں را ج کپور کی شراکت داری کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ہندوستانی ثقافت اور ورثے کے درمیان کے رشتے کو مستحکم کرتی ہے۔ یہ لالٹین ہندوستانی انٹرٹینمنٹ  ​​پر کپور خاندان کے دیرپا اثر و رسوخ کی مثال ہے اور یہ فلم انڈسٹری پر راج کپور کے زبردست اثرات کی مستقل یاددہانی کے طور پر کام کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر کپور خاندان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ راج کپور کی بیٹی ریما کپور نے پی ایم مودی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ ریما کپور نے راج کپورکی فلم کے نغمے کی چند سطریں بھی پڑھی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK