• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رجنی کانت نے فلم’ `کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی‘ کی تعریف کی

Updated: June 30, 2024, 11:22 AM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت نے فلم `کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کی تعریف کی ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں `کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپکا پڈوکون اور دیشا پٹانی اور دیگر فنکارشامل ہیں۔

Rajinikanth. Photo: INN
رجنی کانت۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت نے فلم `کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کی تعریف کی ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں `کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپکا پڈوکون اور دیشا پٹانی اور دیگر فنکارشامل ہیں۔ وجینتی موویز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم۲۷؍ جون کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ ` ناقدین اور شائقین کی جانب سے بھی کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کی تعریف کی گئی ہے۔ ایس ایس راجہ مولی، رام گوپال ورما، انل شرما اور یش سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس فلم کوسراہا ہے۔ 
 جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت نے بھی کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کی تعریف کی ہے۔ رجنی کانت نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’کالکی دیکھی، بہت خوب! کیا ایپک فلم ہے @ڈائریکٹر ناگ اشون ہندوستانی سنیما کو ایک مختلف سطح پر لے گئے ہیں۔ میرے پیارے دوست @اشونی دت، @سینئر بچن، @پربھاس راجو، @کمل ہاسن، @دیپکا پڈوکون اورکالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کی ٹیم کو دلی مبارکباد۔ دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ نیک خواہشات۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK