• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راج کمار ہیرانی کا اچھی اسکرپٹ ملنے پر`منا بھائی۳؍ بنا نے کا ارادہ

Updated: December 31, 2023, 10:40 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز راج کمار ہیرانی کےمطابق اگر انہیں اچھی اسکرپٹ ملی تو وہ `منا بھائی۳؍ بنائیں گے۔ راجکمار ہیرانی نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو لے کر سپر ہٹ فلم `منا بھائی ایم بی بی ایس بنائی تھی۔

Rajkumar Hirani. Photo: INN
راج کمار ہیرانی۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ فلمساز راج کمار ہیرانی کےمطابق اگر انہیں اچھی اسکرپٹ ملی تو وہ `منا بھائی۳؍ بنائیں گے۔ راجکمار ہیرانی نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو لے کر سپر ہٹ فلم `منا بھائی ایم بی بی ایس بنائی تھی۔ `مُنا بھائی ایم بی بی ایس کی کامیابی کے بعد ہیرانی نے `لگے رہو منا بھائی بنائی تھی جو کافی پسند کی گئی تھی۔ ناظرین اب  `منا بھائی ۳؍ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
راج کمار ہیرانی نےسنیچر کو `منا بھائی۳؍ سے متعلق کہا،’’ `منا بھائی فرنچائزی کی دونوں فلمیں بہت اچھی تھیں۔ میرے پاس ۵؍ نامکمل اسکرپٹ ہیں لیکن میں منا بھائی۳؍ اس وقت تک نہیں بناؤں گا جب تک   ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور `لگے رہو منا بھائی‘ جیسی کوئی  کہانی نہیں ملتی۔ میں اس فرنچائز میں ایک اور فلم بنانے کیلئے بہت پرجوش ہوں، لیکن میں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں اس کیلئے کب کام کروں گی۔ اس کے لئے مجھے سنجے دت کا فون آیا لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ ہاں میرے پاس ایک کہانی ہے جس کی بنیاد پر منابھائی ۳؍بنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK