• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راج کمار ہیرانی کو راشٹریہ کشور کمار سمان سے نوازا گیا

Updated: October 15, 2024, 12:12 PM IST | Agency | Khandwa

عظیم گلوکار اور اداکار کشور کمار کی ۳۷؍ویں برسی پر ان کے آبائی شہر کھنڈوا، مدھیہ پردیش میں راشٹریہ کشور کمار سمان اس سال نامور فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر راج کمار ہیرانی کو دیا گیا۔ 

Director Rajkumar Hirani honored with National Kishore Kumar Award. Photo: INN
ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو نیشنل کشور کمار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تصویر : آئی این این

عظیم گلوکار اور اداکار کشور کمار کی ۳۷؍ویں برسی پر ان کے آبائی شہر کھنڈوا، مدھیہ پردیش میں راشٹریہ کشور کمار سمان اس سال نامور فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر راج کمار ہیرانی کو دیا گیا۔ 
 مدھیہ پردیش حکومت کی اس تقریب میں انہیں ۵؍لاکھ روپے کےاعزازی انعام، شال، شری پھل اوراعزازی پٹی سے نوازاگیا۔ اس سے پہلے ہیرانی نےکشور کمار کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرہیرانی نےکہاکہ یہ اعزاز ان کے لیےبہت خاص ہے کیونکہ ٹھیک ۳۷؍سال قبل وہ کشورکمارکےبنگلے کے سامنے کھڑے ہو کر آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ انہیں الوداع کہنے گئے تھے۔ آج بھی ہندوستان کا کوئی گھر ایسا نہیں ہوگا جہاں کشور کمار کاگانا نہ سنا جاتا ہو۔ ان کے گانے کئی رئیلٹی شوز میں گائےجاتےہیں۔ اس سے پہلےہیرانی اپنی اہلیہ کےساتھ کشور کمار کی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے اور دودھ اور جلیبی کا بھوگ لگایا۔ انہوں نےنامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کشور کمارکھنڈوا اور یہاں کی دودھ جلیبی کے شوقین تھے۔ اس اعزازکی تقریب میں قبائلی امور کے وزیر وجے شاہ نے ہیرانی کو اس اعزاز سے نوازا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK