• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

راج کمار راؤ نے ’استری۔۳‘ کی تصدیق کی

Updated: December 08, 2024, 1:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راج کمار راؤ کی فلم ’استری۔۲‘ کی بے پناہ کامیابی کے بعد فلم شائقین اس کے اگلے حصے کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہیں۔

Rajkumar Rao. Photo: INN
راج کمار راؤ۔ تصویر: آئی این این

راج کمار راؤ کی فلم ’استری۔۲‘ کی بے پناہ کامیابی کے بعد فلم شائقین اس کے اگلے حصے کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہیں۔ اسی حوالے سے راج کمار راؤ نے اس موضوع پر پیش رفت کی تصدیق کی البتہ اس پروجیکٹ کا آغاز کب ہوگا؟اس میں کون کون سے فنکار ہوں گے؟ اور فلم کی نمائش کب تک ممکن ہے؟اس پر کچھ نہیں کہا۔’ این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز‘ میں’ایکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملنے کے بعد انہوں نے اپنے کردار شری کانت کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اچھی کہانیاں  لاؤں اور ایسی فلمیں بناؤں جو دلوں کو چھو لیں۔ اپنی فلم ’استری۲‘  کے بارے میں بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اس فلم کو مردوں اور عورتوں، دونوں ہی نے خوب پسند کیا۔’استری‘ اتنی خاص ہوتی ہے کہ اس کے بغیر دنیا کا چلنا ممکن نہیں۔’استری‘ کا میری زندگی میں خاص مقام ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK