• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجکمارسنتوشی، سنتوش سیون کے ساتھ ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ بنائیں گے

Updated: February 10, 2024, 5:34 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راجکمار سنتوشی نے کہا کہ ’’ سنتوش سیون ملک کے سب سے بڑے سنیما ٹو گرافر ہیں۔ اس سے پہلے سنتوش کے ساتھ میں نے دو فلمیں ’’پکار‘‘ اور ’’برسات‘‘ بنائی ہے جن میں وہ سنیماٹوگرافرتھے۔‘‘

Rajkumar Santoshi and Santosh Sivan. Photo: INN
راجکمار سنتوشی اور سنتوش سیون۔ تصویر: آئی این این

فلمساز راجکمار سنتوشی نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ میں سنیماٹوگرافر سنتوش سیون کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ عامر خان جو سنتوشی کے ساتھ فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں کام کرچکے ہیں ان کے ساتھ فلم پروڈیوس کرنے جارہے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔
سنتوش سیون جو ملیالم، تمل اور ہندی سنیما میں اپنے بہترین کام کے لئے مشہور ہیں۔ فلم ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ کیلئے سنیماٹوگرافر، ہدایت کار اور کیمرہ مین کے طور پر کام کریں گے۔ راجکمار سنتوشی نے کہا کہ ’’سنتوش سیون ملک کے سب سے بڑے سنیما ٹو گرافر ہیں۔ اس سے پہلے سنتوش کے ساتھ میں نے دو فلمیں ’’پکار‘‘ اور’’برسات‘‘ بنائی ہے جن میں وہ سنیماٹوگرافر تھے۔ دلچسپ بات ہے کہ سنتوش نے’’ہالو‘‘ نام کی فلم کی ہدایتکاری کی تھی اور یہ واحد فلم تھی جس میں، میں نے کام کیا تھا۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کئی دہائیوں سے کام کررہے ہیں۔ اب ہم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کے ساتھ دوبارہ آرہے ہیں۔‘‘
اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جبکہ نغمے جاوید اختر نے لکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK