راجکمار راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کرینہ کپور کی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تھیٹروں میں یہ دلکش تھریلر فلم ضرور دیکھیں۔‘‘ خیال رہے کہ اس فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 15, 2024, 3:23 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
راجکمار راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کرینہ کپور کی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تھیٹروں میں یہ دلکش تھریلر فلم ضرور دیکھیں۔‘‘ خیال رہے کہ اس فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔
کرینہ کپور خان کی سسپنس تھریلر فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ سنیما گھروں میں ہے جو ۱۳؍ ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اسے ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ راج کمار راؤ نے بھی فلم کی تعریف کی اور اسے ایک دلکش تھریلر قرار دیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کے پوسٹرز بھی شیئر کئے۔ راجکمار نے انسٹاگرام اسٹوریز پر فلم کے بارے میں لکھا کہ ’’تھیٹروں میں جاری یہ دلکش تھریلر دیکھیں۔‘‘ خیال رہے کہ ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کرینہ کپور اور ہنسل مہتا کا پہلا اشتراک ہے۔ مزید برآں، اداکارہ نے کرائم تھریلر کے ساتھ پروڈکشن میں قدم رکھا ہے۔ کرینہ کے علاوہ اس فلم میں ایش ٹنڈن، رنویر برار اور کیتھ ایلن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال ممبئی میں ’’ایم اے ایم ای‘‘ فلم فیسٹیول کی افتتاحی رات اس کا پریمیئر ہوا تھا اور ناظرین کھڑے ہوکر تالیاں بجائی تھیں۔
کپور اور مہتا کی فلم نے پہلے دن ۶۲ء۱؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ پہلے دن سنیما گھروں میں اس کی ۹۳ء۶؍ فیصد نشستیں پُر تھیں۔ اہم فلمی ناقدین نے ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کو سراہا ہے اور کئی نےسے ۵؍ میں سے ۴؍ اسٹار دیئے ہیں۔ دوسری طرف راج کمار راؤ کی ’’استری ۲‘‘ بھی اس وقت تھیٹروں میں ہے۔