فلم ’اونچائی ‘اکتوبر ۲۰۲۱ ء میں شوٹنگ کے ساتھ ہی خبروں میں ہے۔ اس فلم میں تجربہ کار اسٹار کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے جن میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: June 02, 2022, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai
فلم ’اونچائی ‘اکتوبر ۲۰۲۱ ء میں شوٹنگ کے ساتھ ہی خبروں میں ہے۔ اس فلم میں تجربہ کار اسٹار کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے جن میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔
فلم ’اونچائی ‘اکتوبر ۲۰۲۱ ء میں شوٹنگ کے ساتھ ہی خبروں میں ہے۔ اس فلم میں تجربہ کار اسٹار کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے جن میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔ سرخیوں میں رہنے والی اس فلم کے ہدایتکار سورج بڑجاتیہ ہیں اور یہ ان کی اگلی فلم ہے۔ راجشری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ ۶۰؍ویں فلم ہو گی۔ اس فلم کو نیپال، ممبئی ، دہلی، آگرہ اور لکھنؤ کے مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے اور اس فلم کی شوٹنگ کا بیشترحصہ شوٹ ہو چکا ہے۔ راجشری پروڈکشن نے اس فلم کے پروڈیوسر کے طورپر مہاویر جین فلمز کے مہاویر جین اور باؤنڈ لیس میڈیا کی اعلیٰ عہدیدارنتاشہ مالپانی اوسوال کے ساتھ معاہدہ کیاہے۔ مہاویر جین شو بز انڈسٹری میں خاصہ تجربہ رکھتے ہیں اور وہ راجشری خاندا ن سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ مہاویر جین نے کہاکہ اونچائی ایک فلم سے بڑھ کر ہے۔ سورج بڑجاتیہ کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر اور خوش نصیبی کی بات ہے۔ مجھے فلم کا حصہ بننے پرخوشی ہے۔ دوسری طرف نتاشہ نے کہا کہ اونچائی کے سیٹ پر میں نے بہت اچھا تجربہ حاصل کیاہے اور میں اسے ہمیشہ یادرکھوں گی۔ سورج بڑجاتیہ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔