Inquilab Logo

راجو شریواستو کو کامیڈی کنگ کے طور پریاد رکھا جائے گا

Updated: September 22, 2022, 12:54 PM IST | Agency | Mumbai

راجو شریواستو کو بالی ووڈ میں ایک ایسے فنکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی شاندارمزاحیہ اداکاری سے سامعین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔

Famous comedian Raju Shrivastav .Picture:INN
مشہور کامیڈین راجو شریواستو۔ تصویر:آئی این این

راجو شریواستو کو بالی ووڈ میں ایک ایسے فنکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی شاندارمزاحیہ اداکاری سے سامعین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ راجو شریواستو۲۵؍دسمبر۱۹۶۳ءکوکانپور میں ایک متوسط ​​گھرانے  میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد رمیش چندرشریواستو ایک معروف شاعر تھے، جو بلائی کاکاکےنام سے جانے جاتے تھے۔ راجو شریواستو نےابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔ راجو شریواستو بچپن سےہی  اپنے مزاحیہ فن سے لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ لاتے تھے۔ راجو شریواستو کا اصل نام ستیہ پرکاش شریواستو ہے اور انہیں گجودھر بھیا کے نام سےبھی جانا جاتا ہے۔ ایک اچھی نقل کرنے والے راجو بچپن سے ہی  کامیڈین  بننا چاہتے تھے۔ اپنے کریئر کے ابتدائی دنوںمیں راجو شریواستو کوکئی فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔  ۲۰۰۵ءمیں، راجو شریواستو نے ٹی وی شو دی گریٹ انڈیا لافٹر چیلنج میں حصہ لیا۔ شو میں بہت سے مزاحیہ اداکاروں نے حصہ لیا جن میں راجو شریواستو کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ اس شو میں راجو شریواستو نے اپنی کامیڈی سے نہ صرف جج کا دل جیت لیا بلکہ انہیں پورے ہندوستان میں پسند کیا گیا۔ راجو شریواستو اس شو سے ہی گجودھر کے نام سے مشہورہوئے۔اسپن آف، دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج چمپئنز میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے’کامیڈی کے بادشاہ‘ کا خطاب جیتا۔راجو شریواستو نے بگ باس، شکتی مان، کامیڈی سرکس، دی کپل شرما شو جیسے کئی معروف شوز میں حصہ لیا ہے۔ ۲۰۱۳ء میںراجو نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نچ بلئےسیزن۶؍ میںحصہ لیا تھا۔ راجو شریواستو نے تیزاب،میں نے پیار کیا، بازیگر، مسٹر آزاد، ابھے، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ ، واہ تیرا کیا کہنا ،میں پریم کی دیوانی ہوں، بگ برادر، بامبےٹو گوا، بارود: دی فائر- اے لو اسٹوری، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا جیسی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK