بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ اور بلاک بسٹرفلمیں دینے والے راکیشن روشن کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔
EPAPER
Updated: September 07, 2023, 10:25 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ اور بلاک بسٹرفلمیں دینے والے راکیشن روشن کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ اور بلاک بسٹرفلمیں دینے والے راکیشن روشن کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ راکیش روشن نے ہدایت کار، فلمساز اور اداکارکے طور پر بالی ووڈمیں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔ راکیش روشن ہندی فلموںمیں’کے‘ نام سے فلمیں بنانے کے لئے مشہور ہیں۔راکیش روشن کی پیدائش۶؍ ستمبر ۱۹۴۹ءکوممبئی میںہوئی۔ راکیش روشن نے اپنی ابتدائی تعلیم سینک اسکول سےمکمل کی۔ راکیش روشن کی شادی پنکی سےہوئی ہے جوکہ جے اوم پرکاش کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے ۲؍ بچے بیٹا ریتک روشن اور بیٹی سُنینا روشن ہیں۔
ان کاپورا نام راکیش روشن لال ناگراتھ ہے۔ وہ ایک فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار ، اسکرین رائٹر ، ایڈیٹر اورسابق اداکار ہیں۔ راکیش کا تعلق فلمی گھرانےسےرہا۔وہ معروف موسیقار روشن لال ناگراتھ کےبیٹےہیں۔ ان کے بھائی راجیش روشن بھی ایک معروف موسیقار ہیں جبکہ ان کا بیٹا ریتک روشن اداکاری کے شعبے کا ایک معروف نام ہے۔راکیش روشن نے۱۹۷۰ءسے۱۹۹۰ءکی دہائی تک۸۴؍فلموںمیںاپنے فن کے جوہر دکھائے۔انہوں نے جن قابل ذکر فلموںکی فلمسازی/ ہدایتکاری کی ان میں خون بھری مانگ، کامیڈی ڈراماکشن کنہیا،کرن ارجن ، کہو نہ پیار ہے،اور فکشن فلم کوئی مل گیا کی سیریزشامل ہے۔ انہیں ۲۰۰۳ءمیںکہو نہ پیار ہے کے لیے بہترین ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
راکیشن نےاپنے کرئیر کی شروعات بطور اداکار۱۹۷۰ءمیںفلم گھر گھر کی کہانی سے کی تھی۔ اس فلم میںوہ معاون اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔انہوں نے اداکار کے طور پر بہت ہی کم فلموںمیں کام کیا۔جب اداکار کے طور پر ان کا کریئرخاص نہیں رہاتو۱۹۸۰ءمیںانہوں نے خود کی پروڈکشن کمپنی قائم کی۔انہوں نے اپنے پروڈکشن بینر کے تحت اسی سال فلم آپ کے دیوانےبنائی۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔اس کے بعد انہوں نے فلم کام چور بنائی جو کہ کامیاب ثابت ہوئی۔
انہوں نےہدایت کاری کی شروعات فلم خود غرض سےکی۔جو باکس آفس پر اوسط ثابت ہوئی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے بطور ڈائرکٹر کشن کنہیا،کرن ارجن جیسی فلمیں بنائی جو باکس آفس پرسپرہٹ رہیں۔۲۰۰۰ءمیںراکیش روشن نے اپنےبیٹے ریتک روشن کو متعارف کرانے کے لئے فلم ’کہو نہ پیار ہے‘کی ہدایتکاری کی۔جو اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی فلم ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ اس فلم کے حصے میں کئی ایوارڈ بھی آئے۔اس کے بعد۲۰۰۳ءمیںانہوںنے پھرسےاپنے بیٹے کےساتھ سائنس فکشن فلم ’کوئی مل گیا‘کی ہدایتکاری کی۔اس فلم میں ان کے ساتھ پریتی زنٹا اہم رول میںتھیں۔یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نےکرش، کرش۳؍کی ہدایتکاری کی۔بطوراداکار انہوں نے اوم شانتی اوم (کیمیو)،کوئی مل گیا، اکیلے ہم اکیلے تم،کھیل، میرا یار میرا دشمن، ایک اور سکندر، آخرکیوں؟، جاگ اٹھاانسان، آواز،ہماری بہو الکا، ہتھ کڑی، وکیل بابو، شریمان شریمتی، جیون دھارا، ہوٹل، بھلا نہ دینا، خوبصورت،آپ کے دیوانے، خاندان، جھوٹا کہیں کا،کھٹا میٹھا، دیوتا، دل اور دیوار، بلیٹ، زخمی، نفرت، آنکھوں آنکھوں میں، گھر گھر کی کہانی جیسے فلموں میں کام کیا۔