• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رکول پریت سنگھ ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی

Updated: February 02, 2021, 6:04 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی رکول پریت سنگھ اپنی اگلی فلم میں ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی اور وہ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

Rakul Preet Singh Photo: Midday
رکول پریت سنگھ۔ تصویر: مڈڈے

بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی رکول پریت سنگھ اپنی اگلی فلم میں ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی اور وہ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق جنگلی پکچرس کی فلم ’ڈاکٹر جی ‘ میں رکول پریت سنگھ اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ نظرآنے والی ہیں اور وہ اس فلم میں ایک میڈیکل طالبہ ڈاکٹر فاطمہ کا کردار اداکررہی ہیں ۔ دوسری طرف آیوشمان کھرانہ ڈاکٹر اُدئے گپتا کے کردار میں نظرآنے والے ہیں ۔ رکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں فلم ڈاکٹر جی میں کام کرنے کے تعلق سے بہت پُر جوش ہوں ۔ میرے لئے یہ فلم اور رول بہت اہم ہیں اور میں اس میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گی کہ اچھا کام کرسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آیوشمان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی اور اب جب ان کے ساتھ پردے پر نظرآنے کا موقع ملا ہے تو میں بہت خوش ہوں ۔ میں جنگلی پکچرس اور ڈائریکٹر انوبھوتی کشیپ کی بہت بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس فلم میں موقع دیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK