• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ کا گانا’ ’دم تُو دکھا جا‘ کا پرومو ریلیز

Updated: September 29, 2024, 4:54 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رام چرن کی فلم گیم چینجر اس سال ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ اس سال ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی بھی رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حال ہی میں اس فلم کا ایک نیا پرومو سامنے آیا ہے، جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اداکار زبردست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

اس گانے کا نام ’’دم تو دکھاجا’’ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس پرومو ویڈیو کے آخر میں لکھا ہے کہ یہ پورا گانا ۳۰؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگا۔ اس پرومو ویڈیو میں اداکار کے شاندار ڈانس موو دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس گانے کو نقاش عزیز نے گایا ہے اور اس کے بول اننتھا سری رام نے لکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس گانے کی کوریوگرافی مشہور کوریوگرافر گنیش اچاریہ نے کی ہے۔ اب شائقین ان ڈانس موو کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور انہیں کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بتا دیں کہ رام چرن اور کیارا اڈوانی کی جوڑی پہلی بار نظر آنے والی ہے۔ فلم میں رام چرن کے علاوہ کیارا اڈوانی، ایس جے سوریا، سری کانت، انجلی اور سنیل بھی نظر آئیں گے۔ اداکار اس فلم میں آئی اے ایس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک سیاسی ایکشن ڈراما ہے۔ ’’گیم چینجر‘‘ اس سال کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK