• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لگتا ہے کنگنا مہاراشر کی اگلی وزیر اعلیٰ ہوں گی: رام گوپال ورما

Updated: September 11, 2020, 10:55 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس پر بی ایم سی نے بدھ کو انہدامی کارروائی کی ہے۔ ان کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بی ایم سی کے ملازمین نے کنگنا رناوت کے دفتر کے غیر قانونی حصے پر کارروائی شروع کردی تھی۔  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس پر بی ایم سی نے بدھ کو انہدامی کارروائی کی ہے۔ ان کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بی ایم سی کے ملازمین نے کنگنا رناوت کے دفتر کے غیر قانونی حصے پر کارروائی شروع کردی تھی۔

Kangna Ranaut. Picture:INN
کنگنا رناوت تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس پر بی ایم سی نے بدھ کو انہدامی کارروائی کی ہے۔ ان کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بی ایم سی کے ملازمین نے کنگنا رناوت کے دفتر کے غیر قانونی حصے پر کارروائی شروع کردی تھی۔ وہیں کنگنا رناوت نےبھی اس معاملے پر سوشل میڈیا کے ذریعہ اس معاملے پر اپنا جواب دیا ہے۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے کا غرور ٹوٹنے کی بات کہی ہے۔ وہیں اب مشہور فلم ساز رام گوپال ورما نے بھی اس پورے معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کنگنا رناوت کو مہاراشٹر کی اگلی وزیر اعلیٰ بتاکربالی ووڈپر طنز کسا ہے۔رام گوپال ورما نے ٹویٹ کرتےہوئےلکھا ’’لگتا ہےکہ کنگنا رناوت مہاراشٹر کی اگلی وزیر اعلیٰ ہوں گی اور جب یہ ہوگا ایسے میں بالی وڈیان  کو  ٹئمبکٹو میں شفٹ ہونا پڑے گا۔‘‘ رام گوپال ورما کے اس پوسٹ پر انہیں زبردست ردعمل مل رہے ہیں۔ کسی نے ان کی بات کی حمایت کی تو کسی نےمنفی تبصرہ کیا ہے۔ جہاں ایک طرف کنگنا رناوت کے معاملے میں بالی ووڈ کی خاموشی پرسوال اٹھ رہے ہیں تو وہیں کنگنا رناوت کو کئی شخصیات کی حمایت بھی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت ممبئی پہنچ چکی ہیں اور اپنے آفس کی ٹوٹی ہوئی بلڈنگ کے کئی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ ایک ویڈیو میں اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نےکہا’’ادھو ٹھاکرے تجھے کیالگتاہےکہ تو نے مووی مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے۔ آج میرا گھر ٹوٹا ہے، کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا... یہ وقت کا پہیہ ہے۔ یاد رکھنا ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK