• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

این سی بی نے آرین خان کو سپر ڈوپر اسٹار بنا دیا : رام گوپال ورما

Updated: October 15, 2021, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

ستیہ اور رنگیلا جیسی فلموں کے ہدایت کار رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو’سپر ڈوپر اسٹار‘ بنا دیا ہے۔

Ram Gopal Varma has satirized the NCB.Picture:INN
رام گوپال ورما این سی بی پر طنز کیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ستیہ اور رنگیلا جیسی فلموں کے ہدایت کار رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو’سپر ڈوپر اسٹار‘ بنا دیا ہے۔منشیات کیس میں گرفتار کئےگئے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی  ضمانت مسلسل ٹل رہی ہے  اور اب آرین کے لیے آواز اٹھانے والوں میں ملک کا ایک اور مشہور نام شامل ہوگیا ہے۔ ہدایت کار رام گوپال ورما نے گزشتہ روز آرین خان کی ضمانت نہ ہونے پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ شاہ رخ خان کے تمام حقیقی اور ذہین مداحوں کو این سی بی کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ انہی کی وجہ سے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ’سپر ڈوپر اسٹار‘ بن گئے۔ میں شاہ رخ خان کا حقیقی پرستار ہونے کی حیثیت سے صرف ’جے.... این سی بی‘کا نعرہ لگاتا ہوں۔ رام گوپال ورما نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ مستقبل میں آرین خان کہیں گے کہ انہوں نے اپنے والد کی بہ نسبت این سی بی سے اور جیل میں زندگی کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔رام گوپال ورما کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو صرف سپر اسٹار بنایا لیکن این سی بی نے اسے زندگی کا دوسرا پہلو دکھایا جہاں وہ اپنے والد کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ اس طرح آرین کو زمینی حقائق کو سمجھ کر اپنی کارکردگی اور اپنی شخصیت کو لاجواب بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ آرین خا ن کی اس معاملے میںضمانت کی کوشش گزشتہ دنوںسے  ناکام ثابت ہورہی ہے اورانہیںممبئی کے آرتھر روڈ جیل بھیج دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK