ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ان دونوں کے ساتھ ایک بچہ بھی نظر آرہا ہے،اسے پہچاننے کا مداحوں کو چیلنج دیا
EPAPER
Updated: June 19, 2021, 1:41 PM IST | Agency | Mumbai
ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ان دونوں کے ساتھ ایک بچہ بھی نظر آرہا ہے،اسے پہچاننے کا مداحوں کو چیلنج دیا
مشہور فلمسازرام گوپال ورما نہ صرف جنوبی سنیما بلکہ بالی ووڈ میں بھی مشہورہیں۔ لاکھوں افراد ان کی فلموں کے دیوانےہیں۔ یہ رام گوپال ورما ہی تھے جنہوںنے تھریلر اور جرائم کے موضوع پر بڑی تعداد میں فلمیں بنائیں۔وہ سوشل میڈیا پر بہت فعال رہتے ہیں اور آئے دن موضوع بحث رہتےمیں۔ان کے تازہ ترین ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ شائقین کے ساتھ ، وہ پہیلیاں بجھانے میں مصروف ہیں۔جی ہاں،رام گوپال ورما نے حال ہی میں اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو فی الحال کافی موضوع بحث ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک اپنے ذہن پر زور نہیں ڈالا ہے تو ، اس تصویر کو دیکھنے کے بعدڈالئے۔ در حقیقت ، انہوں نے ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویرشیئرکی ہےجس میں راج ببر کے ساتھ ریکھا اور ایک چائلڈ آرٹسٹ نظر آرہا ہے جس کو پہچاننے کیلئے انہوں نے عوام سے کہا ہے۔ صارفین نے گوگل پرتلاش کیا لیکن جواب نہیں ملا۔کچھ دیر بعد، خود رام گوپال ورما نے بتایا کہ اس تصویر میں چائلڈ آرٹسٹ ارمیلا ماتونڈکرہیں۔ ارمیلا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا ، لیکن انہیں رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا سے دنیا میں پہچان ملی۔ ۱۹۹۵ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بلاک بسٹر تھی۔