• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے موسیقار رام لکشمن انتقال کرگئے

Updated: May 23, 2021, 9:12 AM IST | Mumbai

:تفریحی دنیا سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ معروف موسیقار وجئے پاٹل،جو رام لکشمن کےنام سےمشہورہیں، کا ۷۸؍ سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا

Famous musician Vijay Patil alias Ram Laxman.Picture:PTI
مشہور موسیقار وجے پاٹل عرف رام لکشمن تصویرپی ٹی آئی

تفریحی دنیا سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ معروف موسیقار وجئے پاٹل،جو رام لکشمن کےنام سےمشہورہیں، کا ۷۸؍ سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، جس کے بعد انہوں نے آج صبح ناگپورمیں آخری سانس لی۔ لتا منگیشکر نے را م لکشمن کی موت کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئےانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔لتا منگیشکر کے اس ٹویٹ کے بعد ، لوگوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ موسیقار کو خراج عقیدت پیش کرنا شروع کردیا ہے۔
 لتا منگیشکراپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں ، ’’مجھے ابھی پتہ چلا کہ انتہائی باصلاحیت اور مقبول موسیقار رام لکشمن (وجے پاٹل) جی کا انتقال ہوگیا۔ یہ سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک بہت ہی اچھے انسان تھے۔میں نے ان کے کئی گانےگائے جو بہت مشہور ہوئے۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔‘‘لتا منگیشکر کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کئی لوگ موسیقار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔سوشل میڈیا کےایک صارف نے لکھا، ’’بہت افسوسناک ہے۔پربھو، آنجہانی کی آتماکو شانتی پردان کرکے انہیں اپنےقدموں میں جگہ دیںاور لواحقین کو یہ بے حد غم برداشت کرنے کا حوصلہ دیں !!شانتی شانتی شانتی۔‘‘
 واضح رہے کہ رام لکشمن کی جوڑی میں وجئے پاٹل کوپہلےلکشمن کےنام سے جانا جاتا تھا۔ اپنے ساتھی رام کی موت کے بعد، انہوں نےاپنا نام رام لکشمن  رکھ لیا تھا۔رام-لکشمن جوڑی نے بالی ووڈ میں بہت سارے سپر ہٹ گانے دیئے ہیں۔ رام لکشمن نے تقریباً ۱۵۰؍ فلموںمیںاپنی موسیقی دی ہے۔ انہوں نےہم آپ ہیں کون ،میں پیار کیا اورہم ساتھ اتھ ساتھ ہیں جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی موسیقی دی۔

ram laxman Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK