• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رام سیتو کی دوسرے دن’ تھینک گاڈ‘ پرسبقت 

Updated: October 29, 2022, 12:22 PM IST | Agency | Mumbai

دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں رام سیتو اور تھینک گاڈ کے دوسرے دن کے کلیکشن میں زبردست کمی آئی ہے۔

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں رام سیتو اور تھینک گاڈ کے دوسرے دن کے کلیکشن میں زبردست کمی آئی ہے۔ رام سیتو نے دوسرے دن تقریباً۱۱ء۴؍ کروڑ روپے کمائے، جبکہ ’تھینک گاڈ‘صرف۶؍ کروڑ روپے کما سکی۔ دونوں فلموں کے کلیکشن میں پہلے دن سے تقریباً۲۵؍ فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ تاہم رام سیتو نے دوسرے دن بھی تھینک گاڈ پر برتری برقرار رکھی ہے۔تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دونوں فلموں کے باکس آفس کلیکشن کو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’رام سیتو نے دوسرے دن دیوالی کی چھٹیوں کا فا ئدہ اٹھاتے ہوئے۱۱ء۴؍کروڑ روپے کمائے۔ دونوں دن کا کلیکشن ملاکر  فلم نے ۲۶ء۶؍ کروڑ کمائے جبکہ’ تھینک گاڈ‘ دوسرے دن صرف۶؍ کروڑ کما سکی۔رام سیتو کے دوسرے دن کے کلیکشن میں کمی آئی ہے، پھر بھی اس نے عالمی ہندسہ برقرار رکھا ہے۔ دونوں فلموں کے کلیکشن کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ رام سیتو نے تھینک گاڈ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دیوالی کے ایک دن بعد ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم رام سیتو نے پہلے دن تقریباً۱۵؍ کروڑ روپے کما لیے  جب کہ اسی دن ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ نے پہلے دن تقریباً۸؍ کروڑ کا بزنس کیا۔ دونوں فلموں کے پہلے دن کے کلیکشن کی بات کریں تو اکشے کی فلم  آگے رہی۔ حالانکہ امید کی جا رہی تھی کہ دونوں فلمیں اور بھی بہتر بزنس کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK