• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رامائن: ۱۵؍ بالی ستاروں اور ان کے کرداروں کے متعلق انکشاف

Updated: September 10, 2024, 4:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ اب تک کی سب سے مہنگی بالی ووڈ فلم ہوگی۔ اس فلم میں ہندوستانی سنیما کے بڑے اور اہم ستاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ جانئے ایسے ہی ۱۵؍ ستاروں اور ان کے کرداروں کے متعلق۔

Ranbir Kapoor, Sai Pallavi and Yash will play the lead roles in the film. Photo: INN
رنبیر کپور، سائی پلاوی اور یش فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ تصویر: آئی این این

’’دنگل‘‘ کے ہدایتکار نتیش تیواری اس وقت ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی ، مہنگی اور انتظار کی جانے والی فلم ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رنبیر کپور، سائی پلاوی، یش اور سنی دیول کی اداکاری سے سجی اس فلم کی شوٹنگ اس سال اپریل میں شروع ہوئی ہے جو نومبر تک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ کا پوسٹ پروڈکشن کام کیا جائے گا۔ اس میں بہت زیادہ وی ایف ایکس کا استعمال کیا جائے گا۔پیپنگ مون کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ۱۵؍ بڑے ستاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ جانئے اب تک کون سے ستاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے اور وہ کون سا کردار ادا کررہے ہیں:
* رنبیر کپور: رام 
* سائی پلاوی: سیتا
یش: راون
سنئی دیلو: ہنومان 
* روی دوبے: لکشمن 
* لارا دتہ: کائیکی 
* راکل پریت سنگھ: شورپانکھا
* ارون گوول: دشرتھ
* کنال کپور: اندرا دیو
ہرمن باویجا: وبھیشن
* ششیر شرما: گرو وشیشتھا
* سونیا بالانی: ارمیلا
* اندرا کرشنا: کوشلیا
* اجنکیا دیو: وشوامتر
* امیتابھ بچن: جٹایو (صرف وائس اوور)
خیال رہے کہ ’’رامائن‘‘ ۲؍ حصوں میں ریلیز ہوگی جس کا بجٹ ۱۰۰؍ ملین ڈالر ہے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان اور ہالی ووڈ کے لیجنڈ ہنس زیمر نے ترتیب دی ہے جو دی ڈارک نائٹ ٹرائیلوجی، ڈیون فرنچائز، دی گلیڈی ایٹر، انٹر اسٹیلر اور ٹاپ گن: ماورک جیسی فلموں کیلئے مشہور ہیں۔’’رامائن‘‘ کا پہلا حصہ ۲۰۲۶ء میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK