• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سالگرہ مبارک: فلم ’شعلے‘ کے ہدایت کار رمیش سپی دیگر کئی اہم فلمیں بناچکے ہیں

Updated: January 23, 2025, 12:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

امجدخان، دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی اداکاری سے سجی فلم شعلے تو بہت ہی زیادہ تعداد میں لوگوں نے دیکھی اور پسند کی ہے۔ ان ناموں کو تو سب ہی جانتے ہیں جو پردے پر نظر آئے تھے لیکن جس کی اصل محنت اور جس نےان کرداروں کو اس طرح پیش کیا اس شخص کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس شخص کا نام رمیش سپی ہے۔ 

Famous director and filmmaker Ramesh Sippy. Photo: INN
مشہور ہدایت کار اور فلم ساز رمیش سپی۔ تصویر: آئی این این

امجدخان، دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی اداکاری سے سجی فلم شعلے تو بہت ہی زیادہ تعداد میں لوگوں نے دیکھی اور پسند کی ہے۔ ان ناموں کو تو سب ہی جانتے ہیں جو پردے پر نظر آئے تھے لیکن جس کی اصل محنت اور جس نےان کرداروں کو اس طرح پیش کیا اس شخص کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس شخص کا نام رمیش سپی ہے۔ 
 رمیش سپی ۲۳؍جنوری ۱۹۴۷ءکوکراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد جی پی سپی بھی ایک مشہور فلم پروڈیوسر تھے۔ رمیش نے اپنے والد کی پہلی فلم ’سزا‘کے سیٹ پر اس وقت گئے تھےجب وہ محض ۶؍ سال کےتھے۔ انہوں نےپہلی مرتبہ فلم کیلئےکام اس وقت کیا جب ان کی عمر صرف ۹؍سال تھی۔ انہوں نے فلم ’شہنشاہ‘میں اچلا سچدیو کے بیٹےکاکردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے گوا میں جوہر-محمود اور میرے صنم جیسی فلموں میں پروڈکشن اور ڈائریکشن دونوں شعبوں میں کام کیا، جسے ان کےوالد پروڈیوس کر رہےتھے۔ انہوں نے۱۹۷۱ءمیں انداز کے ڈائریکٹر بننےسےپہلے۷؍سال اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ اگرچہ یہ فلم زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن ان کی دوسری فلم سیتا اور گیتا (۱۹۷۲ء)انتہائی کامیاب رہی۔ 
 ۱۹۷۵ءمیں انہوں نے شعلے کی ہدایت کاری کی جو بالی ووڈ کی فلمی تاریخ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر بن گئی اور بہت زیادہ پسند کی گئی۔ شعلے اب بھی ہندی فلمی تاریخ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے اور عالمی سطح پر ہندی فلم کے ناظرین کے لیےپسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ فلم گبر سنگھ کے افسانوی ویلن کے کردار میں آنجہانی اداکار امجد خان کی یادگار اداکاری کے لیے قابل ذکرہے۔ ۱۹۸۰ءمیں ان کی اگلی فلم شان جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثرتھی۔ یہ فلم ویلن شاکال (کلبھوشن کھربندہ)کے لیے قابل ذکر تھی جو جیمز بانڈ کے ویلن بلوفیلڈسےمتاثر تھی۔ ۱۹۸۲ءمیں انہوں نے تجربہ کار اداکار دلیپ کمار اور اس وقت کے موجودہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو فلم’شکتی‘میں ایک ساتھ پیش کیا۔ یہ فلم بہت زیادہ کامیاب رہی، اور اس نے بہترین فلم کا ’فلم فیئر‘ ایوارڈبھی جیتا۔ ۱۹۸۵ءمیں انہوں نےساگر کی ہدایت کاری کی جسے ڈمپل کپاڈیہ کی فلموں میں واپسی والی فلم سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے بنیاد کے نام سے ایک کامیاب ٹیلی ویژن سیریل کی ہدایت کاری کی جو ہندوستان اورپاکستان کی تقسیم پر مرکوز تھا اور۱۹۸۷ءمیں ٹی وی چینل دوردرشن پر نشر ہوئی۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی آخری تین فلمیں بھرشٹاچار(۱۹۸۹ء)، اکیلا(۱۹۹۱ء)، اور زمانہ دیوانہ(۱۹۹۵ء) تھیں۔ یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوگئیں، اس کے بعد انہوں نےکسی فلم کی ہدایت کاری نہیں کی۔ امیتابھ کے ساتھ ان کی ہٹ فلموں نےانہیں بہترین ہدایت کاروں میں سے ایک بنا دیا۔ 
 اس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے روہن سپی کی ہدایت کاری میں فلمیں پروڈیوس کیں جن میں کچھ نہ کہو(۲۰۰۳ء)، بلف ماسٹر (۲۰۰۵ء)اور دم مارو دم(۲۰۱۱ء)تھیں۔ ۲۰۰۶ءمیں انہوں نے ٹیکسی نمبر۹۲۱۱؍بنائی جس کی ہدایت کاری ملن لوتھریا نے کی۔ ۲۰۰۸ءمیں انہوں نے کنال رائے کپور کی دی پریذیڈنٹ از کمنگ کے ساتھ ساتھ اکشے کمار-دپیکا پڈوکون کی فلم چاندنی چوک ٹو چائنا بنائی جس کی ہدایت کاری نکھل ایڈوانی نے کی تھی۔ ۲۰۱۳ء میں انہیں حکومت کی جانب سے پدم شری سے نوازا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK