• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم’میں جھوٹی تو مکار‘ کے ایک سین کیلئے رنبیر نے ۳۷؍ٹیک دیئے

Updated: November 10, 2024, 10:38 AM IST | Mumbai

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی اداکار چاہے وہ کتنا ہی ماہر اور تجربہ کار ہو لیکن کسی منظرکیلئے وہ اس سطح کا کام نہیں کرپاتا جس کی ہدایت کار کو خواہش ہوتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی اداکار چاہے وہ کتنا ہی ماہر اور تجربہ کار ہو لیکن کسی منظرکیلئے  وہ اس سطح کا کام نہیں کرپاتا جس کی ہدایت کار کو خواہش ہوتی ہے۔فلم انڈسٹری کے سب مشہور اور قدیم خاندان یعنی کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے رنبیر کپور کے ساتھ بھی ایک ایساہی واقعہ پیش آیا تھا جب ان کے سین  سے ہدایت کار لو رنجن خوش نہیں تھے اور انہیںاس کے لئے کئی ٹیک دینا پڑے تھے۔وہ ٹیک ۲یا ۴؍ نہیں بلکہ پورے ۳۷؍ ٹیک تھے۔اس بات کا انکشاف خودفلمساز لو رنجن نےکیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ رنبیر نے فلم ’میں جھوٹی تو مکار‘ کے ایک سین کے لیے ۳۷؍ٹیک دیےتھے۔

 

اس کے بعد بھی رنبیر نےکہا کہ اگر رنجن شاٹ سےخوش نہیں ہیں تو وہ مزید شاٹس دینے کیلئے تیار ہیں۔لو رنجن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شروع میں رنبیر اور اجے دیوگن کے ساتھ فلم بنانا چاہتے تھے۔ جب وہ فلم نہیں بنی تو انہوں نے رنبیر کےساتھ مل کر فلم ’میں جھوٹی تو مکار‘ بنائی۔سونی میکس پر اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنجن نے کہا، `یہ ایک نئی ایسوسی ایشن تھی یعنی میں اور رنبیر پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہےتھے۔ ہم نے وہیں بات شروع کی۔رنجن نےرنبیرکے کام اور لگن کی مزید تعریف کی۔ انہوں نے کہا، `فلم بناتےوقت کئی بار بہت سی دلچسپ چیزیںہوتی ہیں۔واقعہ دراصل یہ ہےکہ شوٹنگ کا تیسرا دن تھا۔ ہم نےرنبیر کے ۳۷؍ٹیک لیے۔ وہ ایسا شخص ہےجو۳۷؍ ٹیک دینےکےبعد بھی آپ کے پاس آئے گا اور کہے گا کہ اگر آپ۱۰۰؍فیصد خوش نہیں ہیں تو مجھے بتائیں۔ میں ایک اور ٹیک دوں گا۔ یہ مت کہئے کہ یہ ٹھیک ہے صرف اس لیےکہ میں نے ۳۷؍ ٹیک کیے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’میں جھوٹی تو مکار‘ کے ہدایت کار لورنجن تھے جبکہ اس فلم میں رنبیر کپور، شردھا کپور، بونی کپور اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے بڑے اورمشہور اداکار شامل تھے۔۲۰۰؍کروڑروپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے دنیا بھرمیں ۲۲۳؍کروڑ روپے کمائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK