Inquilab Logo

رنبیر کپور اور شردھاکپور اسپین میں گیت کی شوٹنگ میں مصروف

Updated: June 24, 2022, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai

رنبیر کپور نے خوبصورت  اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

Ranbir Kapoor and Shraddha Kapoor.Picture:INN
رنبیر کپور اور شردھاکپور۔ تصویر: آئی این این

رنبیر کپور نے خوبصورت  اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔
 بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی اور شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم کا ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم ہدایتکار لو رنجن بنارہے ہیں۔  اس ویڈیو کے کیپشن میں رنبیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ اسپین میں ہو رہی ہے ایک سین میں رنبیر کو شردھا کیلئے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں رنبیر کو ڈینم جینز اور اسنیکر کے ساتھ گلابی رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شردھا پیلے رنگ کا بولڈ لباس  زیب تن کئے ہوئے ہے اور ساتھ ہی سفید جوتے پہن رکھے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ  ہوتے ہی رنبیر کے مداحوں نے ان سے گانے اور فلم کے متعلق سوال جواب شروع کردیئے، ایک مداح نے لکھا کہ براہ کرم مجھے اس گانے کا نام بتائیں یہ بہت اچھا ہے۔ ایک اور مداح نے  اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ یہ ویڈیو کو ہٹادیں کیونکہ اس میں وہ گانا چل رہا ہے جو ریلیز نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ رنبیر اور شردھا ایک ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں بونی کپوراور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل فلم کی شوٹنگ کیلئے انہیں ممبئی میں دیکھا گیا تھا مذکورہ فلم ۲۰۲۳ء میں ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK