• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رنبیر کپور نے دولہا بن کر فیشن شو میں حصہ لیا

Updated: October 16, 2024, 11:17 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

 دہلی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں رنبیر کپور کو دولہے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ یہی نہیں دولہا بننے والے رنبیر شادی کی بارات کے ساتھ شو میں داخل ہوئے۔

Ranbir Kapoor. Photo: INN
رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

 دہلی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں رنبیر کپور کو دولہے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ یہی نہیں دولہا بننے والے رنبیر شادی کی بارات کے ساتھ شو میں داخل ہوئے۔ واضح رہے کہ رنبیر نے مشہور ڈیزائنر ترون تہلیانی کے دولہے کے طور پر ریمپ پر واک کیا تھا۔ انہوں نےشادی کے مہمانوں کے ساتھ ریمپ پر بھرپور رقص بھی کیا۔ رنبیر نے سلور آئیوری کی شیروانی میچنگ پینٹ کے ساتھ پہنی تھی۔ اس نےبلش پنک ریشمی دوپٹہ بھی لیاہوا تھا۔ اپنی حیلہ کو مکمل کرنے کے لیے، انہوں نےاسی رنگ کی پگڑی اور کڑھائی والی موجڑی پہنی۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران رنبیر نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی تمام تیاریاں ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نےکی تھیں۔ انہیں صرف عالیہ کی پیروی کرناتھی۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری شادی گھر پر ہوئی، لیکن یہ ایک پرفیکٹ شادی تھی۔ ‘‘حال ہی میں لیکمے فیشن ویک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس فیشن ویک میں کرشمہ کپور، شردھا کپور سے لے کر سشمتا سین تک سبھی نے خوبصورت انداز میں ریمپ پر واک کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK