• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رنبیر کپور، کشورکمار کے کردار میں نظر آئیں گے

Updated: February 07, 2020, 5:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز انوراگ باسو راک اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ کشور کمار کی بایوپک بنانا چاہتے ہیں۔ انوراگ باسو ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار اور اداکار کشور کمار کی زندگی پر مبنی فلم بنارہے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ یہ پروجیکٹ فی الحال ٹھنڈے بستے میں ہے لیکن انوراگ کا کہنا ہے کہ فلم ضرور بنے گی۔

رنبیر کپور اور انوراگ باسو۔ تصویر: مڈڈے
رنبیر کپور اور انوراگ باسو۔ تصویر: مڈڈے

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز انوراگ باسو راک اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ کشور کمار کی بایوپک بنانا چاہتے ہیں۔ انوراگ باسو ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار اور اداکار کشور کمار کی زندگی پر مبنی فلم بنارہے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ یہ پروجیکٹ فی الحال ٹھنڈے بستے میں ہے لیکن انوراگ کا کہنا ہے کہ فلم ضرور بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھائیں گے اور دونوں اس کیلئے پرعزم ہیں۔  انوراگ نے بتایا کہ رنبیر کی تاریخیں مل جانے کے بعد فلم پر کام شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کردار کیلئے رنبیر ہی ان کی پہلی پسند رہے ہیں۔اس سے قبل رنبیر کپور اور انوراگ باسو ’برفی‘ اور ’جگا جاسوس‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK