• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’دھوم ۴‘ میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے، ابھیشک اور ادئے فلم کا حصہ نہیں

Updated: September 28, 2024, 5:19 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وائی آر ایف کے سربراہ آدتیہ چوپڑاکے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’’دھوم ۴‘‘ میں رنبیر کپور منفی اور مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ابھیشک بچن اور ادئے چوپڑا فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Ranbir Kapoor. Photo: INN
رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’دھوم ۴‘‘ میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں۔ یہ فلم وائی آر ایف کے بینر تلے آدتیہ چوپڑا کی رہنمائی میں پری پروڈکشن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ۲۰۰۴ء، ۲۰۰۶ء اور ۲۰۱۳ء میں بالترتیب ’’دھوم‘‘، ’’دھوم ۲‘‘ اور ’’دھوم ۳‘‘ ریلیز ہوئی تھی جن میں یکے بعد دیگرے جان ابراہم، رتیک روشن اور عامر خان نے منفی اور مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے ’’دھوم ۴‘‘ کے اسکرپٹ اور کاسٹنگ پر بات چیت جاری ہے۔ 
آدتیہ چوپڑا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلمساز، وجے کرشنا اچاریہ کے ساتھ مل کر اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں تاکہ ناظرین کو ایک منفرد سنیما تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق، رنبیر کے ساتھ کچھ عرصے سے بات چیت جاری ہے، اور انہوں نے فرنچائز میں شامل ہونے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ آدتیہ چوپڑا کا خیال ہے کہ ’’دھوم‘‘ کی وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے رنبیر بہترین انتخاب ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’دھوم ایک فرنچائز ہے جو آدتیہ چوپڑا کو عزیز ہے، اور انہوں موجودہ وقت کے مطابق فرنچائز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے تمام حصوں کی طرح، ’’دھوم ۴‘‘ (دھوم ری لوڈڈ) کا اسکرپٹ آدتیہ چوپڑا نے وجے کرشنا اچاریہ کے ساتھ تیار کیا ہے۔ خیال اور وژن یہ ہے کہ ایک ایسا سنیما تجربہ تخلیق کیا جائے جیسا کبھی نہیں ہوا۔‘‘
فلم میں رنبیر کپور کے اداکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرائع نے مزید کہا کہ ’’رنبیر کے ساتھ بات چیت طویل عرصے سے چل رہی ہے۔ انہوں نے ’’دھوم ۴‘‘ کے بنیادی خیال کو جاننے کے بعد اس کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، اور اب بالآخر فرنچائز کی قیادت کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ آدتیہ چوپڑا کو لگتا ہے کہ دھوم کی وراثت کو آگے بڑھانے کیلئے رنبیر کپور بہترین انتخاب ہیں۔‘‘ جبکہ ’’دھوم ۴‘‘ میں رنبیر کپور ویلن کا کردار ادا کریں گے، وہیں، ابھیشک بچن اور ادئے چوپڑا اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس فلم کو مکمل طور پر نئے سرے تیار کیا جائے گا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’’نوجوان نسل کے دو بڑے اداکار ’’دھوم ۴‘‘ میں پولیس کی جوڑی کے طور پر شامل ہوں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK