• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رندیپ دکھاوا کرنے سے گریز کرتے ہیں

Updated: December 11, 2022, 11:11 AM IST | Mumbai

:بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا کا کہنا ہے کہ میں زیادہ تر ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں آپ کو یہ دکھاوا کرنا پڑتا ہے

Randeep Hooda
رندیپ ہڈا

:بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا کا کہنا ہے کہ میں زیادہ تر ایسی تقریبات میں نہیں جاتا جہاں آپ کو یہ دکھاوا کرنا پڑتا ہے کہ آپ بہت خوش کن شخصیت کے مالک ہیں جبکہ اصل میں آپ کی زندگی بہت خراب ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ میں دکھاوا نہیں کرتا تھا اورنہ ہی ایسی تقریبات میں شرکت کرنے کا متمنی ہوں۔
 حال ہی میں انہوں نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں نے زندگی میں کوئی بھی ایوارڈ جیتے ہیں اور میں اس کی کوئی خاص پروا بھی نہیں کرتا۔رندیپ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ تو دوسرے لوگوں کا آپ کے متعلق خیال ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ساتھ دیانتدار رہیں اور اپنی اصل میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اصل زندگی میں بناوٹ کی کوشش کریں گے تو آپ اسکرین پر بھی بناوٹ تک ہی محدود رہ جائیں گے۔رندیپ ہڈا کو انڈسٹری میں ۲؍ دہائیاں ہو چکی ہیں۔ حالیہ برسوں میں کچھ سپر ہٹ فلمیں کرنے کے باوجود وہ کسی بھی مخصوص گروپ کا حصہ نہیں ہیں۔وہ بالکل خاموش رہتے ہیں اور اپنے کام میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔ اکثر انہیں کسی نے بھی پارٹیوں میں نہیں دیکھا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK