اداکار رندیپ ہڈا بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم’’جاٹ‘‘ کا حصہ ہوں گے جس میں وہ ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 9:57 PM IST | Mumbai
اداکار رندیپ ہڈا بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم’’جاٹ‘‘ کا حصہ ہوں گے جس میں وہ ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اداکار رندیپ ہڈا بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم’’جاٹ‘‘ کا حصہ ہوں گے جو۱۰؍ اپریل کو بیساکھی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس آنے والی فلم کی ہدایت کاری گوپی چند مالینی کر رہے ہیں جبکہ اسے میتری مووی میکرز اور پیپل میڈیا فیکٹری نے پروڈیوس کیا ہے۔ میتری مووی میکرز جو پشپا فلم فرنچائز کے پروڈیوسرز کے طور پر مشہور ہیں، نے پیر کو فلم میں رندیپ ہڈا کے کردار راناتنگا کی پہلی جھلک جاری کی۔
پروڈکشن ہاؤس نے’’ایکس ‘‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’برائی کا نیا نام - راناتنگا۔ پیش ہے رندیپ ہڈا فلم’’جاٹ‘‘ سے۔ اب’’جاٹ‘‘ کے ساتھ ایک بےرحم اور خوفناک ٹکراؤ کیلئےاسٹیج تیار ہے۔ عالمی سطح پر شاندار ریلیز۱۰؍ اپریل کو، ایکشن سپر اسٹار سنی دیول کے ساتھ۔ ہدایت کاری گوپی چند مالینی، پروڈیوسرز میتری مووی میکرز اور پیپل میڈیا فیکٹری اور میوزیک تھامن ماس بیٹ کے ساتھ۔ ‘‘
واضح رہے کہ ’’جاٹ‘‘ کو ایک اعلیٰ درجے کے ڈرامے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر ایکشن مناظر شامل ہوں گے۔ فلم ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں وینیت کمار سنگھ، سیامی کھیر اور ریجینا کیسنڈرا بھی شامل ہیں۔