• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رانی مکھرجی نے کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ عالمی یوم گلاب منایا

Updated: September 22, 2024, 6:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم اداکارہ رانی مکھرجی نے کینسر سے لڑنے والے بچوں کے ساتھ کینسر کے مریضوں کی مدد کرنے والی تنظیم’ کینسر پیشنٹس اینڈ اسوسی ایشن‘ کے زیر اہتمام ایک جذباتی تقریب میں روز ڈے منایا۔

Rani Mukherjee celebrated International Rose Day with children suffering from cancer. Photo: INN
رانی مکھرجی نے کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ عالمی یوم گلاب منایا۔ تصویر : آئی این این

فلم اداکارہ رانی مکھرجی نے کینسر سے لڑنے والے بچوں کے ساتھ کینسر کے مریضوں کی مدد کرنے والی تنظیم’ کینسر پیشنٹس اینڈ اسوسی ایشن‘ کے زیر اہتمام ایک جذباتی تقریب میں روز ڈے منایا۔ رانی نے بچوں میں گلاب اور تحائف تقسیم کئے۔تقریب کے دوران،رانی مکھرجی  نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ تقریب کی خاص بات باندرہ-ورلی سی لنک پر بچوں کے ساتھ کھلی بس کی سواری تھی، جسے کینسر سے متاثرہ افراد کے اعزاز میں لال بتیوں سے روشن کیا گیا تھا۔ اداکارہ اور بچوں نے مل کر آسمان پر سرخ اور سفید غبارے چھوڑے، جس سے اتحاد کا ایک خاص لمحہ پیدا ہوا۔ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کو خوشی ملی بلکہ کینسر سے لڑنے والے لوگوں میں بیداری بھی آئی۔رانی مکھرجی نے تقریب میں کہا’’ روز ڈے ٹی شرٹس اور میچنگ کیپس میں بچے بہت پیارے لگ رہے ہیں۔ میں آپ سب کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوش ہوں۔ مجھے یہاں مدعو کرنے کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ تمام ننھے فرشتے ہیں۔ میں یہاں موجود تمام والدین کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کے تعاون کے بغیر آپ کے بچے یہ لڑائی لڑنے کے قابل نہیں ہوتے۔براہ کرم اپنے بچوں کیلئے مضبوط رہیں۔ میں بھی ایک ماں ہوں اور سمجھتی ہوں کہ صرف ہماری محبت اور تعاون ہی ہمارے بچوں کو یہ جنگ جیتنے کی طاقت دے سکتا ہے۔ میری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں، اور مجھے یہاں مدعو کرنے کیلئے بے حد مشکور ہوں ۔میرے دن کو خاص بنانے کیلئے ایک بار پھر شکریہ۔‘‘
بتا دیں کہ عالمی یوم گلاب ہر سال ۲۲؍ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ کینسر کے بارے میں بیداری پیدا  کیا جاسکے اور کینسر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ اس اہم دن کا آغاز ۲۰۰۰ء میں ۱۲؍سالہ میلنڈا روز نے کیا تھا جس نے ٹرمینل کینسر کا بہادری سے مقابلہ کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK