• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رنویر سنگھ کئی عمدہ فلموں کے ذریعہ جواں دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں

Updated: July 06, 2024, 10:34 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویرسنگھ۳۹؍ برس کے ہوگئے۔ ۶؍جولائی ۱۹۸۵ءکو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اورماں کا نام انجو بھونانی ہے۔

Ranveer Singh. Photo: INN
رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویرسنگھ۳۹؍ برس کے ہوگئے۔ ۶؍جولائی ۱۹۸۵ءکو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اورماں کا نام انجو بھونانی ہے۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے جس کا نام ریتیکا بھونانی ہے۔ رنویرسنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ رنویرنےایچ آرکالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، ممبئی اور انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سےبیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ امریکہ سےممبئی واپس آنے کے بعد، انہوں نے کچھ سال اشتہارات میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعدجنوری۲۰۱۰ءمیں انہیں یش راج فلمز کے بینر تلےبننےوالی فلم بینڈ باجا بارات میں آڈیشن دینے کا موقع ملا جس میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ ’ڈیبیو ادارکار ‘ کےفلم فیئرایوارڈ سے نوازے گئے۔ اس فلم کے بعد رنویرسنگھ کاشروع ہونے والا بالی ووڈ کا سفر کافی خوبصورت رہا، جس میں وہ اب تک اپنے مداحوں کو کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ ۲۰۱۲ءمیں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمزکی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویرکی تیسری فلم ’لٹیرا‘ ریلیز ہوئی۔ فلم نے باکس آفس پراوسط کامیابی حاصل کی لیکن ان کی اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ۲۰۱۳ء میں رنویرسنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس ليلا۔ رام لیلا‘ ریلیز ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم نےباکس آفس پر۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ ۲۰۱۴ءمیں رنویر سنگھ کو ایک بار پھر یش راج بینر تلے بنی فلم ’غنڈے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ كوئلہ مافیاکے ارد گرد گھومتی اس فلم میں رنویر نے اپنی چاکلیٹی شبیہ سےہٹ کر موالی غنڈے کاکردار نبھایا۔ فلم میں ان کایہ اسٹائل ناظرین نے کافی پسند کیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ۲۰۱۵ءمیں ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی ہٹ فلمیں ریلیزہوئیں۔ ۲۰۱۸ء میں سنجے لیلا بھنسالی کی تنازعات میں گھری فلم’پدماوت‘ ریلیزہوئی جس میں رنویر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 
 اس کے بعد رنویر سنگھ کی مزاحیہ اور ایکشن سے بھرپور فلم سمبّا ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ رنویرسنگھ نے۲۰۱۸ء میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کرلی۔ رنویر نے ۲۰۱۲ء میں اپنی فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران اپنادل دپیکا کو دے دیاتھا۔ ۶؍سال کی طویل محبت کےدوران دونوں نے کئی بار کھل کر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ 
رنویر کی دیگر فلموں میں کِل دل، گلی بوائے، بامبے ٹاکیز، ہے برو، بے فکرے، سوریہ ونشی، ’۸۳‘، جئیش بھائی زوردار، سرکس، راکی اور رانی کی پریم کہانی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ’۸۳‘میں انہوں نے کپل دیو کاکردار ادا کیا تھا۔ ان کی آنے والی فلموں میں سمبا۲؍ اور سنگھم اگین شامل ہیں۔ رنویر کو فلموں میں بہترین اداکاری کیلئےمتعددمرتبہ ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK