بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مادام تساؤ میوزیم میں اپنے مومی مجسمے کی رونمائی کی۔ اس میوزیم میں رنویرکےایک نہیں بلکہ۲؍ مومی مجسمے نصب کیے گئےہیں۔
EPAPER
Updated: December 21, 2023, 8:25 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مادام تساؤ میوزیم میں اپنے مومی مجسمے کی رونمائی کی۔ اس میوزیم میں رنویرکےایک نہیں بلکہ۲؍ مومی مجسمے نصب کیے گئےہیں۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مادام تسادمیوزیم میںاپنے مومی مجسمے کی رونمائی کی۔ اس میوزیم میں رنویرکےایک نہیں بلکہ۲؍ مومی مجسمے نصب کیے گئےہیں۔پیر کو اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور ایک جذباتی نوٹ لکھا۔اس پوسٹ میں رنویر نے اپنےدونوں مجسموں کے ساتھ ۳؍تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویرشیئر کرتے ہوئے رنویر نے لکھا، `جب میں بڑا ہو رہا تھاتو دنیا کی مشہور شخصیات کے ساتھ اپنے والدین کی تصاویر دیکھ کر بہت متاثر ہوا کرتا تھا۔پھر ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ یہ لندن کے مشہور مادام تسادمیں واقع مومی مجسمہ ہے۔ اس میوزیم کی کشش میرے ساتھ رہی اور اب یہاں میں نے اپنے مومی مجسمے نصب کر رکھے ہیں۔
رنویرنےمزید لکھا،’’میں دنیا کی بہترین شخصیات میں سےایک اپنے مجسمے کو دیکھنے کے بعدسب کاشکریہ ادا کرنا چاہتاہوں۔یہ ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے،جس نے مجھے اپنے جادوئی فلمی سفر پر غور کرنے پر مجبور کیا جس نے مجھے اس لمحے تک پہنچایا ہے۔‘‘
رنویر اس لانچ ایونٹ میں اپنی والدہ انجو بھونانی کےساتھ پہنچے تھے۔ انہوںنےاپنی ماں کےساتھ ایک انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا-’’میری پوری دنیا... ماں... دیکھو وہ کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔‘‘