• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ نے لندن میں مادام تساؤ میں اپنے مومی مجسموں کی رونمائی کی

Updated: December 18, 2023, 5:48 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رنویر سنگھ مادام تساؤ لندن اور سنگاپورمیں مومی مجسمہ حاصل کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر مومی مجسموں کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

Ranveer Singh. Photo: INN
رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

رنویر سنگھ مادام تساؤ لندن اور سنگاپورمیں مومی مجسمہ حاصل کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر مومی مجسموں کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ رنویرکا نیون شیروانی والا منیش اروڑہ کا شادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر تیار کیاگیا لندن کا مجسمہ اپنی ثقافت اور ورثے کو بیان کرتا ہے جبکہ رنویر سنگھ کا سنگاپور کا مومی مجسمہ گورو گپتا کا اپنی مرضی کے لباس میں ملبوس پھولوں کی پرنٹ والامخمل کا بلیزرپہنا ہوا ہے۔
رنویر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ لکھا کہ’’جب میں بڑا ہورہا تھا تو اپنے والدین کی تصویروں میں انہیں مشہور شخصیات کے مومی مجسموں کے ساتھ دیکھتا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ مومی مجسمے لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں ہیں۔ اس میوزیم کی جاذبیت ہمیشہ میرے ساتھ رہی، اور اب میرا مجسمہ بھی اس میوزیم کا حصہ ہے۔ دنیا کی مشہور شخصیات کے ساتھ اس جگہ پر ہونا میرے لئے کسی خواب سے کم نہیں۔ میں شکر گزار ہوں۔ یہ میرے لئے کبھی نہ بھولنے والا لمحہ ہے۔ یہ مجھے بتارہا ہے کہ اپنی فلمی زندگی کے سبب مجھے یہ شاندار لمحہ نصیب ہوا ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

رنویر کے پوسٹ پرفیملی اور اداکاروں نے انہیں مبارک باد دی۔ انیشا پڈوکون نے لکھا کہ’’اپنا ٹائم آگیا۔‘‘انیل کپور نے تالی اور دل کے ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا۔ منیش پال نے لکھاکہ’’کیا بات میرے شیر اور زیادہ طاقت کے ساتھ میرے بھائی۔‘‘ مونی رائے نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ رنویر سنگھ کا لندن کا مجسمہ ۱۸؍دسمبر سے نمائش کے لئے کھلارہے گا اور سنگاپور برانچ کے مہمان ۲۳؍ دسمبر سے مجسمے کو دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK