ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کےمقبول ترین فنکاراستاد راشد خان کو برین ہیمبرج کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 24, 2023, 10:31 AM IST | Agency | Kolkata
ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کےمقبول ترین فنکاراستاد راشد خان کو برین ہیمبرج کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کےمقبول ترین فنکاراستاد راشد خان کو برین ہیمبرج کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کےمطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔ راشد خان گزشتہ کچھ عرصےسے پروسٹیٹ کینسرمیں مبتلاہیں۔ ۵۵؍سالہ فنکار جنوبی کلکتہ کے ایک اسپتال کے آئی سی یومیں داخل ہیں۔ راشد کا بدایوں ، اتر پردیش سے تعلق ہے۔ راشد نے اس صنف کے ایک اور استاد استاد نثار حسین خان سے تلمذ حاصل کی جو راشد کے دادا تھے۔ راشد نے گوالیار گھرانے کے استاد غلام مصطفی خان سے بھی تربیت لی تھی۔ استاد راشد خان بنیادی طورپر کلاسیکل گلوکار تھے لیکن انہوں نے فلموں میں بھی بہت سے گانے گائے ہیں۔