سلمان خان کی تعریف تو ان کے دشمن بھی کرتے ہیں، دوستوں کی بات ہی الگ ہے۔ ’پشپا ۲‘ کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں موجود فلم اداکارہ رشمیکا مندانا نے بھی سلمان خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2024, 1:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سلمان خان کی تعریف تو ان کے دشمن بھی کرتے ہیں، دوستوں کی بات ہی الگ ہے۔ ’پشپا ۲‘ کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں موجود فلم اداکارہ رشمیکا مندانا نے بھی سلمان خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔
سلمان خان کی تعریف تو ان کے دشمن بھی کرتے ہیں، دوستوں کی بات ہی الگ ہے۔ ’پشپا ۲‘ کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں موجود فلم اداکارہ رشمیکا مندانا نے بھی سلمان خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک طرح سے خواب کی تعبیر ملنے کے مصداق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہت ہی خاص اورزمین سے جڑے شخص ہیں جو ہر کسی کا خیال رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ سلمان خان کی اگلی ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ میں رشمیکا نظر آنے والی ہیں۔’گجنی‘ فلم سے بالی ووڈ میں شہرت پانے والے اے آر مروگاداس کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کا ناظرین بھی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے رشمیکا نے بتایا کہ جیسے ہی سلما ن خان کو معلوم ہوا کہ میری طبیعت کچھ ناساز ہے، انہوں نے پوری ٹیم کو میری خدمت پر مامور کردیا۔ رشمیکا نے کہا کہ میں ’سکندر‘ کی وجہ سے بہت پرجوش ہوں، یہ میرے لئے بہت خاص فلم ہے۔ خیال رہے کہ سکند ر عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔