• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوگل میپس میں اب اِن کوگنیٹو موڈ فیچر دستیاب

Updated: December 11, 2019, 9:02 PM IST

گوگل نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لئے اپنی مقبول ترین سروس میپس میں ’اِن کوگنیٹو موڈ ‘ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔رواں سال مئی میں گوگل کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر کے شروع میں پرائیویسی کے حوالے سے متعدد فیچرز کا اعلان کیا گیا جن میں گوگل میپس میں ’اِن کوگینیٹو‘ موڈ بھی شامل تھا۔

گوگل میپ اب ان کوگنیٹو موڈ میں بھی۔ تصویر: جاگرن
گوگل میپ اب ان کوگنیٹو موڈ میں بھی۔ تصویر: جاگرن

 گوگل نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لئے اپنی مقبول ترین سروس میپس میں ’اِن کوگنیٹو موڈ ‘ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ رواں سال مئی میں گوگل کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر کے شروع میں پرائیویسی کے حوالے سے متعدد فیچرز کا اعلان کیا گیا جن میں گوگل میپس میں ’اِن کوگینیٹو‘ موڈ بھی شامل تھا، جو صارفین کو اس ایپ میں اپنی سرگرمیاں گوگل اکاؤنٹ میں محفوظ ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ اور اب یہ فیچر آخرکار تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لئے دستیاب ہے۔ گوگل نے گزشتہ دنوں ایک سپورٹ پیج پر اس بات کا اعلان کیا کہ میپ ’اِن کوگنیٹو موڈ ‘ اب اینڈرائیڈ پر دستیاب ہے اور صارفین اسے کسی بھی وقت اپلی کیشن اوپن کرکے دائیں جانب اوپر موجود اپنی پروفائل تصویر پر کلک کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسا ہونے کے بعد صارف کا گوگل اکاؤنٹ میپس پر سرچنگ کے دوران غائب ہوجائے گا جس سے ’سرچ ہسٹری‘  یا ’سینڈ نوٹیفکیشن‘  گوگل ڈیٹا میں محفوظ نہیں ہوں گے، اسی طرح ’لوکیشن ہسٹری‘ یا ’شیئر لوکیشن ڈیٹا‘  وغیرہ بھی اَ پ ڈیٹ نہیں ہوں گے جبکہ پرسنلائز میپس کے لئے ذاتی ڈیٹا بھی استعمال نہیں ہوگا۔ تاہم اِن کوگنیٹو موڈ پر میپس کو استعمال کرنے پر چند فیچرز جیسے کمیوٹ، فار یو، لوکیشن ہسٹری (لوکیشن ہسٹری صرف میپس نہیں بلکہ پوری ڈیوائس کےلئے  رک جائے گی)، لوکیشن شیئرنگ، نوٹیفکیشنز اور میسجز، سرچ ہسٹری، سرچ کمپلیٹشن سجیشن، ادر میپس، گوگل اسسٹنٹ مائیکروفون نیوی گیشن، گوگل میپس کنٹری بیوشنز اور یور پلیسز وغیرہ استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ گوگل کے مطابق یہ اِن کوگنیٹو موڈ اینڈرائیڈ پر ہر ایک کےلئے دستیاب ہے، تاہم اگر آپ کی ڈیوائس میں نظر نہیں آرہا ہے تو آئندہ چند دن میں اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔ آئی او ایس ڈیوائسز کے لئے یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ انکوگنیٹو موڈ کو کروم کے بعد گزشتہ سال یوٹیوب میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں یہ فیچر پہلے ہی کروم کی بدولت دستیاب ہے اور جب کروم میں ان کوگنیٹو موڈ پر براؤز کرتے ہیں تو پرائیویسی سیٹنگ کا اطلاق خودکار طور پر میپس پر ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK