سائرہ بانو، سنیل دت اور کشور کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’’پڑوسن‘‘ سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی ہے۔ اس موقع پر سائرہ بانو نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کے متعلق چند باتیں شیئر کیں اور فلم کی ری ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: September 15, 2024, 1:33 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سائرہ بانو، سنیل دت اور کشور کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’’پڑوسن‘‘ سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی ہے۔ اس موقع پر سائرہ بانو نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کے متعلق چند باتیں شیئر کیں اور فلم کی ری ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے ۱۹۶۸ء کی اپنی کلاسک فلم ’’پڑوسن‘‘ کی ری ریلیز سے قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کیا۔ انہوں نے اپنی مشہور فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں وہ سنیل دت اور کشور کمار کے ساتھ ہیں۔ سائرہ نے طویل کیپشن میں لکھا کہ ’’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ میرے دل کے بہت قریب فلم ’’پڑوسن‘‘ تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم نہ صرف مجھے سب سے پیاری ہے بلکہ سنیما کی تاریخ کا ایک اہم ٹکڑا ہے جس کا نئی نسل کو تجربہ کرنا چاہئے۔ یہ غیر معمولی فنکاروں کی ایک شاندار نمائش ہے جسے دت صاحب، محمود بھائی، کشور جی، اور بہت سے لوگوں نے زندہ کیا ہے۔‘‘ سائرہ بانو نے لکھا کہ وہ اس فلم کا حصہ بننے کے موقع پر اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کرتی ہیں، خاص طور پر اس وقت کے حالات کے پیش نظر۔
انہوں نے کہا کہ ’’ شادی کے بعد، میں نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر سے قدم پیچھے ہٹا لئے تھے۔ یہ صرف محمود بھائی کے مسلسل قائل کرنے اور مدراس میں شوٹنگ کی سہولت کیلئے کئے گئے غور و فکر کے انتظامات کی بدولت ہی تھا کہ میں اس پروجیکٹ میں شامل ہونے پر راضی ہوئی۔ فلم کی کاسٹ، بشمول ناقابل فراموش دت صاحب، جنہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے معمول کے کرداروں سے ہٹ کر ادا کاری کی، اور حیرت انگیز کشور جی نے اس تجربے کو واقعی یادگار بنا دیا۔ سیٹ پر ہنسی اور دوستی اتنی زیادہ تھی کہ بعض اوقات ہمیں شوٹنگ روکنا پڑتی تھی کیونکہ میں اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتی تھی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس فلم کے متعلق ’’بی ٹی ایس مومنٹس‘‘ (پردے کے پیچھے کے لمحات) اکثر و بیشتر شیئر کرتی رہیں گی۔