• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’تمباڑ‘‘کی ری ریلیز، کرینہ کپور کی’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ سے زیادہ کمائی کی

Updated: September 14, 2024, 9:10 PM IST | Mumbai

۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی سوہم شاہ کی فلم ’’تمباڑ‘‘ اس ہفتے دوبارہ ریلیز ہوئی ہے جس کا مقابلہ کرینہ کپور کی ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ سے ہے۔ تاہم، پہلے دن کی کمائی کے معاملے میں ’’تمباڑ‘‘ نے کرینہ کپور کو پچھاڑ دیا ہے۔ اول الذکر نے ۶۵ء۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

Soham Shah in a scene from "Tumbbad". Image: X
سوہم شاہ ’’تمباڑ‘‘ کے ایک منظر میں۔ تصویر: ایکس

’’تمباڑ‘‘ نے اپنی ری ریلیز پر باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ راہی انل باروے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے جمعہ کو باکس آفس پر ۶۵ء۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اہم بات یہ ہے کہ اسی ہفتے کرینہ کپور کی فلم ’’ دی بکنگھم مرڈرز‘‘ بھی ریلیز ہوئی جس نے جمعہ کو ۱۵ء۱؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دریں اثناء، ’’تمباڑ‘‘ کے اداکار اور پروڈیوسر سوہم شاہ نے ’’تمباڑ ۲‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی ہے لیکن اس کا ٹیزر کہتا ہے کہ یہ پہلے سے زیادہ پراسرار اور دلکش ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دلجیت دوسانجھ نے ’دل لومیناٹی ٹور‘ (امریکہ) سے ۲۳۴؍ کروڑ روپے کمائے: منیجر

’’تمباڑ‘‘ کا پہلے دن کا مجموعی کاروبار ۲۰۱۸ء کی اصل ریلیز کے پہلے دن سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وقت فلم نے صرف ۶۵؍ لاکھ روپے کمائے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’تمباڑ‘‘ ری ریلیز میں ۱۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرسکتی ہے جبکہ دوسری جانب ہنسل مہتا کی ہدایتکاری میں بنی ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ کی شروعات سست رہی۔ تاہم، فلم کو مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK