• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریالٹی شو بگ باس۱۸؍ کا پہلا پرومو جاری، مداح پرُجوش

Updated: September 17, 2024, 8:00 PM IST | Mumbai

ٹی وی کے سب سے بڑے ریالٹی شو `بگ باس۱۸ ؍ کا پہلا پرومو سامنے آ گیا ہے۔ کلرز نے شو کا پرومو جاری کیا ہے۔ ابھی تک اس کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مداح بگ باس ۱۸؍ کی وجہ سے کافی پر جوش ہیں۔

Bigg Boss 18 will be hosted by Salman Khan. Photo: INN.
بگ باس ۱۸ ؍ کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔ تصویر: آئی این این۔

ٹی وی کے سب سے بڑے ریالٹی شو `بگ باس۱۸ ؍ کے بارے میں کافی عرصے سے بحث چل رہی ہے۔ اب آخر کار اس کا پہلا پرومو سامنے آ گیا ہے۔ کلرز نے شو کا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں بگ باس کی آنکھوں کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں سلمان خان کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ بگ باس گھر والوں کا مستقبل دیکھے گا۔ اب وقت کا تانڈو۔ اس پرومو کو شیئر کرتے ہوئے کلرز نے لکھا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی خواہش پوری ہوگی، جب وقت کا تانڈو بگ باس میں ایک نیا موڑ لائے گا۔ کیا آپ سیزن ۱۸؍کیلئے تیار ہیں ؟ بگ باس۱۸؍ جلد ہی کلرز اور جیو سنیما پر دیکھیں۔ شو کا پرومو بھلے ہی جاری ہو گیا ہو، لیکن ابھی تک اس کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بنانے والوں نے ابھی تک اس حوالے سے سسپنس پیدا کر رکھا ہے۔ لیکن پرومو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سیزن ایک بڑے ٹوئسٹ کے ساتھ آنے والا ہے۔ 
بتا دیں کہ سلمان خان نے چند روز قبل `بگ باس۱۸؍کیلئے فوٹو شوٹ کرایا تھا جس کی وجہ سے مداح کافی خوش تھے۔ چونکہ سلمان `بگ باس او ٹی ٹی۳؍ میں نظر نہیں آئے تھے، اس لئے مداح ان کے بگ باس۱۸؍ میں واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب پرومو میں بھائی جان کی آواز سن کر مداح بہت خوش ہیں۔ کلرز ٹی وی کا پرومو شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے زبردست تبصرے کئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی جان واپس آگئے، اب لطف آئے گا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سلمان خان شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ایک اور نے لکھا کہ میں شو شروع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ 
یہ ستارے شامل ہوسکتے ہیں 
`بگ باس۱۸؍ میں جانے والے مدمقابلوں کی فہرست میں دھیرج دھوپر، ایلس کوشک، یوٹیوبر اور اداکار ہرش بینیوال، نصرت جہاں، ٹی وی اداکارہ سوربھی جیوتی، سومی علی، شعیب ابراہیم، راج کندرا، ڈولی چائے والا اور کرن پٹیل سمیت کئی لوگوں کے نام شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK