فلمساز اور پروڈیوسر روی شنکر نےاس تعلق سے ایک اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی وہ اس کی تیسری قسط پر بھی کام شروع کرنے والے ہیں البتہ انہوں نے اسے ’پشپا۔ ۲‘ کی کامیابی سے مشروط کردیا۔
EPAPER
Updated: October 27, 2024, 12:43 PM IST | Mumbai
فلمساز اور پروڈیوسر روی شنکر نےاس تعلق سے ایک اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی وہ اس کی تیسری قسط پر بھی کام شروع کرنے والے ہیں البتہ انہوں نے اسے ’پشپا۔ ۲‘ کی کامیابی سے مشروط کردیا۔
اَلّو اَرجن کی’پشپا۔ ۲‘کی ریلیز کا ان کے مداح کافی عرصے سے اور نہایت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب جبکہ اس کا اعلان ہوگیا کہ وہ ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے، اسی کے ساتھ’پشپا۔ ۳‘ کے حوالے سے بھی ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔ فلمساز اور پروڈیوسر روی شنکر نےاس تعلق سے ایک اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی وہ اس کی تیسری قسط پر بھی کام شروع کرنے والے ہیں البتہ انہوں نے اسے ’پشپا۔ ۲‘ کی کامیابی سے مشروط کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم شائقین’پشپا۔ ۲‘ کی حمایت کرتے ہیں اور اسے ہٹ بناتے ہیں تو وہ تیسرا حصہ بنانے پر ضرور غور کریں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس پہلے ہی سے تیسرے حصے کیلئے ٹھوس لیڈ ہے، جہاں سے کہانی شروع ہو سکتی ہے۔ روی شنکر نے مزید کہا کہ ’پشپا۔ ۳‘پر کام جاری ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔