ایک اور ریمیک کیلئے تیار رہیں۔ ۱۹۸۰ء کی ملٹی اسٹارَر فلم ’دی برننگ ٹرین‘ ایک بار پھر بنائی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 13, 2020, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai
ایک اور ریمیک کیلئے تیار رہیں۔ ۱۹۸۰ء کی ملٹی اسٹارَر فلم ’دی برننگ ٹرین‘ ایک بار پھر بنائی جا رہی ہے۔
’دی برننگ ٹرین‘ کے ہدایتکار روی چوپڑہ کے صاحبزادے کپل ’جونو‘ چوپڑہ اور وشو بھگنانی کے صاحبزادے جیکی بھگنانی مشترکہ طور پر اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ ’دی برننگ ٹرین‘ کی شوٹنگ سال کے آخر میں شروع ہو جائے اور نئی فلم بھی ملٹی اسٹارَر ہوگی جس کیلئے ستاروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ فلم کی کہانی ’سپر ایکسپریس‘ نامی ایک ٹرین کی گرد گھومتی ہے۔ ممبئی سے دہلی کیلئے چلائی جانے والی اس ٹرین میں افتتاح ہی کے موقع پر آگ لگ جاتی ہے۔ ۱۹۸۰ء کی ’دی برننگ ٹرین‘ ایک جاپانی فلم ’دی بُلٹ ٹرین‘ سے ماخوذ تھی جو ۱۹۷۵ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں دھرمیندر، ہیما مالینی، وند کھنّہ، پروین بابی، جتیندر، نیتو سنگھ، ونود مہرہ، ڈینی ڈینگزونگپا، رنجیت، سمی گریوال، اوم شیو پوری اور افتخار نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم میں ساحر کے گیت تھے جبکہ موسیقی آر ڈی برمن کی تھی۔