Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا

Updated: December 27, 2020, 5:03 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ نےانتہائی ضرورت کے وقت’جذباتی سپورٹ ‘پر سلمان خان کاشکریہ ادا کیا اور اُنہیں فرشتہ قرار دے دیا۔

Remo desouza And Wife.Picture :INN
ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈکے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ نےانتہائی ضرورت کے وقت’جذباتی سپورٹ ‘پر سلمان خان کاشکریہ ادا کیا اور اُنہیں فرشتہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ریمو ڈی سوزا کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اب اُنہیں ڈسچارج کردیاگیا، انہوں نے سلمان خان کے ساتھ ’ریس۳؍‘ میں کام کیا تھا۔  ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزیلے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے اس لمحے کو کرسمس کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے اور ممبئی کے اسپتال جہاں ریمو ڈی سوزا کو داخل کروایا گیا تھا، وہاں کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔  لیزیلے نے سلمان خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکریہ بھائی آپ مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے، میں دل کی گہرائیوں سے آپ کی شکرگزار ہوں۔ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ نے اپنے فیملی ممبرز اورتمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK