ہندوستان کے معروف گلوکار اور اپنے دلچسپ انداز میں غزل خواں استاد پنکج ادھاس آج طویل علالت کے بعد ۷۳؍ سال کی عمر میں ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2024, 5:20 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ہندوستان کے معروف گلوکار اور اپنے دلچسپ انداز میں غزل خواں استاد پنکج ادھاس آج طویل علالت کے بعد ۷۳؍ سال کی عمر میں ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
آج ۲۶؍ فروری کو ہندوستان کے معروف گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے۔ ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا کہ ’’بھاری دل کے ساتھ، ہم آپ اطلاع دے رہے ہیں کہ پدم شری پنکج ادھاس ۲۶؍ فروری ۲۰۲۴ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اُدھاس فیملی۔‘‘
پنکج ادھاس کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ’’پنکج سر، طویل عرصہ سے بیمار تھے اور کچھ دنوں سے ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی ۔ آج صبح ۱۱؍ بجے ان کا انتقال بریج کینڈی اسپتال میں ہوا۔