Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریتی سینن ، فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی: رپورٹ

Updated: April 23, 2025, 1:10 PM IST | Mumbai

اندورنی ذرائع نے انکشاف کیا کہ کریتی سینن کے اگلے دوہفتوں میں باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے۔

Bollywood actress Kriti Sanon. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن فرحان اختر کی’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے اس پروجیکٹ کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ پنک ویلاکی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ہ کے اگلے دو ہفتوں میں باضابطہ طور پر فلم سائن کرنے کا امکان ہے۔
’’فرحان اختر اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی تخلیقی ٹیم’’ڈان ۳‘‘  میں اسکرین پر موجودگی کے ساتھ ایک تجربہ کار اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، اور کریتی سینن اس کیلئے ہرطرح فٹ ہیں۔ وہ اسکرین پر’’روما‘‘کا کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہیں، اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

۲۰۲۳ءمیں، اس بات کی تصدیق کی گئی کہ رنویر سنگھ ڈان کا مشہور کردار ادا کریں گے جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ فرحان اختر نے دس سال سے زائد عرصے کے بعد ہدایت کاری میں واپسی کی تصدیق کی ہے ۔ حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ کیارا ایڈوانی، جنہیں خاتون مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے سائن کیا گیا تھا،حاملہ ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئی ہیں۔
اندرونی ذرائع نے مزید کہاکہ’’’’ڈان ۳‘‘ کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر یورپ میں کی جائے گی اور مقامات پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔ اسکرپٹ بھی طےہے، اور اب جو کچھ باقی ہے وہ ایکشن ہے۔ پری پروڈکشن کا کام اگلے چند ماہ تک جاری رہے گا، اور ٹیم اکتوبر/نومبر ۲۰۲۵ءتک فلم کو فلور پر لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔‘‘
’’ڈان ۳‘‘ کے شیڈول میں شامل ہونے سے پہلے، کریتی سینن اپنے جاری فلموں کو مکمل کریں گی، بشمول آنند ایل رائے کی ’’تیرے عشق میں‘‘ اور دنیش وجن کی ’’کاک ٹیل۲‘‘ ۔ مزید برآں، وہ ’’نئی نویلی‘‘ کے عنوان سے ایک ہارر تھرلر کیلئے بھی بات چیت میں ہیں، آنند ایل رائے کے ساتھ، جس کی ۲۰۲۶ءمیں ریلیز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK