• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یش راج کی فلم ’’الفا‘‘ میں رتیک روشن بھی نظر آئیں گے

Updated: October 29, 2024, 6:37 PM IST | Mumbai

عالیہ بھٹ اور شروری کی اداکاری سے مزین فلم ’’الفا‘‘ میں رتیک روشن بھی نظر آسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ فلم یش راج اسپائے یونیورس کے بینر تلے پروڈیوس ہوگی۔

Alia Bhatt and Hrithik Roshan. Photo: INN
عالیہ بھٹ اور رتیک روشن۔ تصویر: آئی این این

عالیہ بھٹ اور شروری کی اداکاری سے مزین فلم ’’الفا ‘‘یش راج اسپائے یونیورس کے تحت بنی فلم ہے۔یہ پروڈکشن ہاؤسن جونیئر این ٹی آر اور رتیک روشن کے ساتھ وار ۲؍ کے علاوہ اس فلم پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’الفا‘‘ میںر تیک روشن بھی نظر آئیں گے۔پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق رتیک روشن فلم ’’الفا‘‘ میں نظر آسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ فی الحال رتیک روشن وار ۲؍ کے کلائمکس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کلائمکس کا شوٹ مکمل ہونے کے بعد وہ ’’الفا ‘‘کیلئے اپنی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: شمالی غزہ میں ایک لاکھ فلسطینی پھنس گئے ہیں: فلسطینی ایمرجنسی سروسیز

رپورٹس کے مطابق رتیک روشن فلم ’’الفا ‘‘میں ایجنٹ کبیر کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’رتیک روشن الفا میں ایجنٹ کبیر کا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ ‘‘خیال رہے کہ اس فلم میں رتیک روشن عالیہ بھٹ اور شروری کے استاد کا کردار ادا کریں گے۔ ’’الفا ‘‘کو آدتیہ چوپڑہ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض شیو راویل انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK