• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریوتی ’سلام وینکی‘ سے پھر ہدایت کاری میں قسمت آزمائیں گے

Updated: September 09, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

سلام وینکی کی فلم سازی سورج سنگھ کی بیلائیو پروڈکشن کے ذریعے کی جا رہی ہے، اس فلم میں کاجول کا اہم کردار ہے

Directed by Revathi ​​and produced by Sooraj Singh.Picture:INN
ہدایت کا رریوتی اورفلم ساز سورج سنگھ ۔ تصویر:آئی این این

معروف فلم اداکارہ ریوتی فلم’ سلام وینکی‘ کے ساتھ  ہدایت کاری کے میدان  میں ایک با رپھر قسمت آزمانے جا رہی ہیں۔سلام وینکی کی فلم سازی سورج سنگھ کی بیلائیو پروڈکشن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں کاجول کا اہم کردار ہے۔ ریو تی نے کہا، ’’جب سورج سنگھ ایک کہانی لے کر میرے پا س آئے تو مجھے وہ پسند آئی اور  میں فوراً ایک  ہدایت کارکے طور پر پھر سے کام کرنے کیلئے تیار ہوگئی  ۔ اس  کے بعد مجھے سلام وینکی ملی۔‘‘ ان کے بقول:’’ سورج کے ساتھ کام کرنا پروفیشنل کے طور پر بہت  پرسکون رہا ہے اور فیملی جیسا محسوس ہوا ہے۔ مجھے ان پر اور بیلائیو پروڈکشن پر پورا بھروسہ رہاہے۔ ہم مضبوط تعمیری ربط و ضبط کو ترجیح دیتے ہیں جو آنے والے پروجیکٹ میں بھی دکھائی دے گا۔‘‘ اس بارے میںسورج سنگھ نے کہا، ’’ریوتی تخلیقی ذہن رکھتی ہیں اور ان کے کام نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہماری نظربہتر ین تخلیق اور مزیدار کہانیوں کو پیش کرنا ہے۔بیلائیو پروڈکشن کو سنیماکی مختلف ثقافتوں میں ۳۵؍سال کام کرنے کا تجربہ ہے۔ ہم شائقین کے درمیان اپنی پہلی فلم سلام وینکی کو لانے کیلئے بے تاب ہیں اور ہمارا سفر ابھی شروع ہوا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK