• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریا چکرورتی کی ۲؍ سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

Updated: February 15, 2022, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ ریا چکرورتی نے ۲؍ سال بعد کام پر واپسی کے بعد مشکل ترین وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

Rhea Chakraborty .Picture:INN
ریا چکرورتی۔ تصویر :آئی این این

 اداکارہ ریا چکرورتی نے ۲؍ سال بعد کام پر واپسی کے بعد مشکل ترین وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ کی ۲؍ سال کے وقفے کے بعد کام پر واپس آئی ہیں ، انہوں نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں اپنی آواز کی ریکارڈنگ کی۔ویڈیو کے کیپشن میں ریا چکرورتی نے کہا کہ  میں ۲؍سال بعد کام پر گئی تھی، ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بات نہیں سورج ہمیشہ چمکتا ہے اس لئے کبھی ہمت نہ ہارو۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ اسکرپٹ پڑھ رہی ہے، ایک موقع پر وہ کیمرے کی طرف دیکھتی اور مسکراتی ہیں۔اس پوسٹ پر ریا کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے تبصرے کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ریا چکرورتی آخری بار فلم چہرے میں۲۰۲۱ء میں دکھائی دیں، جس کی شوٹنگ۲۰۔۲۰۱۹ء میں ہوئی تھی، فلم میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی، سدھانت کپور، رگھوبیر یادو اور انو کپور نے کردار نبھائے۔اداکارہ کے مشکل وقت کا آغاز بوائے فرینڈ اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے۱۴؍ جون ۲۰۲۰ء میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے جانے پر ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK